ہم بھاگنے والے نہیں، شیخ رشید کا خطاب

شائع 30 ستمبر 2016 04:40pm
File Photo File Photo

لاہور: عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دیانتدار انسان جرات مند ہوتا ہے، ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔

پاناما لیکس پر وزیراعظم نوازشریف کی مبینہ کرپشن اور نریندر مودی کے جنگی جنون کیخلاف آواز اٹھانے تحریک انصاف نے رائیونڈ میں پنڈال سجا دیا۔ پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں جلسہ گاہ  میں موجود ہیں۔

جلسے سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خطاب جاری ہیں۔ تاہم ابھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیانت دار انسان ہی جرات مند ہوسکتا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں اصلی اور نواز شریف نقلی کشمیری ہیں تاہم وہ جنگ کے حامی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے کارکن قافلوں کی صورت میں اڈا پلاٹ پہنچے ہیں ۔پی ٹی آئی کے پرچم کے رنگوں کے لباس زیب تن کیے خواتین کارکنان بھی جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔