عمران خان عدالت کو پاناما لیکس کا فیصلہ کرنےدیں، سعد رفیق

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2016 08:20am
ہوئے سعد رفیق نے عمران خان کو کھری کھری سنادی - فائل فوٹو ہوئے سعد رفیق نے عمران خان کو کھری کھری سنادی - فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں عمران خان اب عدالت عظمیٰ آہی گئے ہیں تو دھرنوں کے بجائے عدالت کو پاناما لیکس کا فیصلہ کرنے دیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے عمران خان کو کھری کھری سنادی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقدامات انتہائی خطرناک ہیں،حکومت نے بہت برداشت کرلیا ہے،اب کسی شخص کو اپنے ذاتی ایجنڈے کیلئے دارالحکومت کویرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سعد رفیق نے کہا کہ ہم مطمئن  ہیں کہ اعلیٰ ترین عدالت نے پاناما معاملے کا نوٹس لے لیا ہے،آپ اگر عمران خان عدالت آگئے تو پھر دھرنا شو اور شہر بند کرنے کا کیا جواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ وہ حکومت میں نہیں آئے تو جمہوریت بھی ختم ہوجائے۔

اس موقع پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف ہر سوال کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں لیکن عمران خان بھی تو زکوة اور خیرات اور سیلاب زدگان کے پیسوں کا جواب دیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دو ہفتے کے بعد سماعت ہوئی تو حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے گی۔