شکارپور میں پی ایس 11پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری
حلقے میں ایک لاکھ 35ہزار 430ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے - فائل فوٹوشکارپور:شکارپور میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11پرضمنی انتخاب کےلئے پولنگ جاری ہے ۔
شکارپورمیں پی ایس 11پرضمنی انتخابات کیلئے میدان سج گیا ہے ،حلقے میں ایک لاکھ 35ہزار 430ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،جن میں 72ہزار 950مرد اور 62ہزار 481خواتین شامل ہیں ۔
پیپلزپارٹی کے امیدوارامتیازاحمد شیخ ،جے یو آئی کے ناصر احمد سومرواورتحریک انصاف کے اعظم بروہی سمیت 5امیدوارمدمقابل ہیں۔
ضمنی انتخابات کےلئے حلقے میں 105پولنگ اسٹیشنز قائم کئےگئے ہیں، جن میں سے 90پولنگ اسٹیشنزکو حساس قراردیا گیا ہے ۔
سیکیورٹی کے لئے 700رینجرزاہلکاراور2ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔