اسلام آباد بند کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2016 10:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد :وزیراعظم نواز شریف  کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد بند کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

دارالحکومت بند کیا تو کس طرح نمٹا جائے؟حکومت نے اپنی ابتدائی حکمت عملی پر مشاورت مکمل کرلی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کرلیا گیا کہ شہرکو بند کیا گیاتو قانون حرکت میں آئے گا،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔