کرپٹ وزیراعظم کبھی احتساب نہیں کریگا، عمران خان
File Photoفیصل آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی چوری بچانے کیلئے اخلاقیات تباہ کررہے ہیں، کرپٹ وزیراعظم کبھی بھی احتساب نہیں کریگا۔
پی ٹی آئی چیف عمران خان کی جانب سے مختلف شہروں کے طوفانی دوروں کا سلسلہ جاری ہے اور اب فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ دو نومبر کا دھرنا لازمی ہو گا۔ انہوں نے حکومت کو یہ دھمکی بھی دی کہ اگر عوام کے سمندر کو روکنے کی کوشش کی گئی تو بہت بڑا ردعمل آئے گا۔
اس سے قبل فیصل آباد بار میں خطاب کرتے ہوئے کپتان نے سوال کیا کہ کون سا وزیراعظم فوج کو بدنام کرتا ہے؟ عمران خان نے کہا کہ دو تاریخ کو فیصلہ ہو جائے گا ۔ کرپٹ ٹولا رہے گا یا نیا پاکستان بنے گا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کرپشن چھپانے کیلئے اداروں کو برباد کر دیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔