بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا جہانگیر بدر کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار
فائل فوٹوکراچی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر پارٹی قیادت گہرے دکھ اور صدمے میں مبتلا ہو گئی،ان کے انتقال کی خبر پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ سوچا نہیں تھا کہ ہمیں جہانگیر بدر کے بغیر سفر کرنا پڑے گا۔
shocked to hear the sad news. RIP Uncle JB. never imagined taking this journey without you. Inshallah we will make you proud. #JiyaBhutto pic.twitter.com/iVGDJcmkpa
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 13, 2016
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ٹوئٹر پر جہانگیر بدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر نے اپنی زندگی میں پارٹی کیلئے مسلسل کام کیا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر نے سخت حالات میں بھی پارٹی کیلئے ڈٹے رہے اور ضیا ءدور میں جیل بھی کاٹی، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔
دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے بھی جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔