درگاہ شاہ نورانی بم دھماکےکا مقدمہ درج کرلیا گیا
فائل فوٹوکوئٹہ:درگاہ شاہ نورانی بم دھماکےکامقدمہ تھانہ خارونہ میں درج کرلیا گیا۔
درگاہ شاہ نورانی کے قریب خودکش حملے کا مقدمہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درگاہ تھانہ خارونہ میں درج کیاگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نےاعتراف کیا کہ درگاہ شاہ نورانی پر سیکیورٹی کے انتظامات ناکافی تھے، انہوں نے کہاباؤنڈری وال کی تعمیرکےبعد درگاہ شریف زائرین کیلئے دوبارہ کھول دی جائےگی۔
دوسری طرف ہفتے کے روزدرگاہ شاہ نورانی سانحہ میں زیادہ تر زخمی کراچی منتقل کئے گئے،سول اسپتال میں کُل 44 زخمی لائے گئے۔
جن میں 5زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی،20معمولی زخمی تھے، جنہیں فوری طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیاجبکہ 24کے قریب زخمی اب بھی سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ،یہ شدید زخمی حالت میں اسپتال لائے گئے تھے۔
سانحہ شاہ نورانی میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 50ہےجبکہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 42افراد جاں بحق ہوئے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔