لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جائیگا، راحیل شریف

شائع 14 نومبر 2016 03:31pm
File Photo File Photo

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا جائیگا۔

اپنے بیان میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مادروطن کے دفاع کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا جائے ۔

اس سے قبل لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی وزیراعظم نواز شریف نے بھی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کشیدگی بڑھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے سات پاکستانی فوجی شہید ہوگئے تھے جواب میں پاکستانی فوج کی بھرپور کارروائی کے باعث بھی متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ کئی چوکیاں تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔