لودھراں حادثہ: قصورواروں کو معاف نہیں کیا جائےگا، سعدرفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق-فائل فوٹوبہاولپور:وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ لودھراں حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، قصورواروں کو معاف نہیں کیا جائےگا۔
انہوں نے بہاولپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلد تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی،اس حادثے کے بہت سے سوالات جاننا ضروری ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کے محکمہ کو بہتر کرنے کے لیے ایمانداری سے کام کررہے ہیں لیکن اس طرح کے حادثات سے محکمہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ قصورواروں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، لانڈھی حادثے میں بھی13 افراد کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔
لودھراں حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 13 اور زخمیوں کو 3 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔