کرن جوہر کے بعد بولی وڈ کے یہ مشہور اداکار بھی والدین بن گئے
ممبئی:حال ہی میں بولی وڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کے گھر 'سروگیسی'کے عمل کے ذریعے دو ننھے بچوں روحی اور یش نے جنم لیا ہے،پوری بھارتی فلم انڈسٹری اس خبر کو سن کر بےحد خوش ہے اور سب نے کرن کو ڈھیروں مبارکباد سے نوازا ہے۔
کرن کے بعد بولی وڈ کی ایک اور مشہور جوڑی ادا کار گُرمیت چوہدری اور ان کی اہلیہ دیبینا بینرجی نے بھی دو بچیوں کو گود لیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق گرمیت چوہدری بھارتی ٹی وی انڈسٹری کا ایک بڑ انام ہیں جبکہ ان کی بیوی بھی اداکاری کرتی ہیں دونوں کی شادی کو 6 سال کا عرصہ گزر چکا ہے ،اور اب دونوں نے دو بچیوں کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پوجا اور لتا نامی دونوں بچیاں یتیم ہیں اور آپس میں کزن ہیں، گرمیت کا کہنا ہے کہ ہم ان کی تعلیم اور پرورش کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔