وہ کھانے جو کبھی خراب نہیں ہوتے

شائع 07 مارچ 2017 09:44am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر کھانے کی چیزیں خریدنے سے قبل ہم اس کی زائد المیعاد تاریخ نہیں دیکھتے اور جس کی وجہ سے ہمارے پیسے ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

لیکن کچھ کھانے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو زائد المیعاد تاریخ سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔وہ سارا سال تازے اور قابل استعمال رہتے ہیں۔

ذیل میں ان ہی کھانوں کا ذکر کیا جارہا ہے جن کی کوئی زائدالمیعاد تاریخ نہیں ہوتی۔

شہد

Image result for honey

شہد کا شمار ان کھانوں میں ہوتا ہے جن کی کوئی زائد المیعاد تاریخ نہیں ہوتی۔ شہد کو اگر کافی عرصے استعمال نہیں کیا جائے تو وہ جم جاتا ہے اور اس کا رنگ بھی تبدیل ہوجاتا ہے لیکن وہ خراب نہیں ہوتا۔ جمے ہوئے شہد کو پگھلانے کے بعد اس کو کچھ دیر سورج کی روشنی میں رکھ دیں یا پھر گرم پانی میں شہد کی بوتل رکھ دیں۔

چاول

Image result for rice

چاول بھی کبھی نہ خراب ہونے والی غذا ہے۔ چاول کو جتنے عرصے کے لیے بوری میں بند کرکے رکھا جائے تو وہ پھر بھی خراب نہیں ہوتے۔

سفید سرکہ

Image result for white vinegar

سفید سرکہ کبھی بھی خراب نہیں ہوتا بلکہ یہ ہمیشہ فریش رہتا ہے۔ اس کو مختلف سلاد کی ڈریسنگ میں استعمال کیا جاتا ہے اور مختلف چیزوں کی صفائی کے لیے بھی یہ بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

نمک

Image result for salt

ہر قسم کے نمک کئی سالوں تک فریش رہتے ہیں۔ اگر نمک میں پانی یا تیل ڈال دیا جائے تو پھر اس کے خراب ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ نمک کو گرمی سے بچا کر رکھیں اور ائیر ٹائٹ جار میں رکھنے سے یہ دیر تک فریش رہتا ہے۔

چینی

Image result for sugar

چینی چونکہ میٹھی ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود یہ خراب نہیں ہوتی۔ کوشش کریں کہ اس کو بھی کسی ائیر ٹائٹ جار میں رکھیں اور سیلن سے بچاؤ کے لیے اس میں لانگ ڈال دیں تاکہ چینی میں کیڑے نہ آجائیں۔

خشک بینز

Image result for dried beans

بنیز پکنے میں بہت دیر لگاتے ہیں لیکن خشک بینز بھی کافی دیر تک فریش اور کھانے کے قابل رہتے ہیں۔ ان میں کوئی موئسچر موجود نہیں ہوتا لہذا یہی وجہ ہے کہ اس میں بیکٹیریا اور فنگس پیدا نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود غذائیت بھی کافی عرصے تک موجود رہتی ہے۔

کافی

Image result for coffee

کافی کو اگر فریرز میں رکھ دیا جائے تو یہ اگلی سردیوں تک فریش رہ سکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے۔