سنجے دت نے بیٹی کو اداکارہ بننے پر سخت سزا سنادی
ممبئی:بولی ڈ کے معروف اداکار سنجے دت ان دنوں فلم 'بھومی 'کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،اس فلم کو سنجے کی کم بیک موی کہا جارہا ہے کیونکہ وہ جیل جانے کے کافی طویل عرصے تک فلموں سے دور رہے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق حال ہی میں سنجے دت نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے میڈیاکو انٹرویو دیا اور فلم کے ساتھ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی سوالات کے جوابات دئیے۔
اداکار نے اپنی بڑی بیٹی ترشالا دت اور اپنے رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ترشالا اسی فیلڈ میں اپنا کرئیر بنائے جس کی اس نے تعلیم حاصل کی ہے (سنجے دت کی بیٹی نے فارنسک سائنس کی تعلیم حاصل کی ہے)کیونکہ انہوں نے اپنی بیٹی کو اچھے کالج میں پڑھانے کے لیے بہت محنت کی ہے لہٰذا وہ نہیں چاہیں گے ان کی بیٹی وہ سب چھوڑ کے بولی وڈ میں آجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترشالا کے لئے اداکارہ بننا آسان نہیں ہوگا کیونکہ اس طرح اسے ہندی بولنے کے لیے محنت کرنی پڑے گی کیونکہ یہاں امریکن انگلش کام نہیں آتی،اس کے علاوہ 'اداکار دکھنا آسان بننا مشکل ہوتا ہے'۔
سجنے دت نے فلم 'بھومی'میں ان کی بیٹی کا کردار نبھانے والی ادکارہ آدیتی راؤ حیدری کا موازنہ اپنی بیٹی ترشالا دت سے کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی بہت سی عادتوں میں مماثلت ہے،انہوں نے مذاقاً کہا کہ "اگر ترشالا اداکاری کا کرئیر اپناتی تو میں اس کی ٹانگیں توڑ دیتا"۔سنجے کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے بچوں کے ساتھ رشتہ بہت اچھا اور سلجھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ فلم بھومی کی کہانی ایک والد اور اس کی بیٹی کے درمیان رشتے کے گرد گھومتی ہے،فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اومنگ کمار نے انجام دئیے ہیں جبکہ سندیپ سنگھ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے ،فلم رواں سال 4 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔