مہیش بھٹ کا پاکستانی گلوکاروں سے رابطہ

شائع 07 مارچ 2017 06:10pm

mahesh

اڑی حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات شدید  کشیدگی کا شکار ہوئے اور پاکستانی فنکاروں پربھارت کی مہاراشترا ناونرمان سینا کی طرف سے بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کر نے کا مطالبہ کیا گیا ۔

گزشتہ دنوں معروف بولی وڈ ہدایتکاراور فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی خان کو اپنی آئندہ آنے والی فلم" ملنے دو "میں گانے کیلئے رابطہ کیا ہے ۔

مہیش بھٹ کاکہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے صفائی دے دی ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر کوئی سرکاری پابندی نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق مہیش بھٹ نے اس حوالے سے علی ظفر سے بھی رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد کسی پاکستانی آرٹسٹ کا یہ پہلابھارتی پراجیکٹ ہو گا۔

بشکریہ بولی وڈ ببل