روزانہ سونے سے قبل یہ مکسچر پئیں اور ہر صبح وزن میں کمی پائیں
فائل فوٹووزن کم کرنا کچھ لوگوں کے لیے ایک مشکل کام ہوتا ہے۔ مسلسل جدوجہد کرنے کے بعد بھی کچھ لوگ وزن کم نہیں کرپاتے اور ان کو ایسا محسوس ہونے لگتاکہ ان کی محنت رائیگاں جارہی ہے۔
آج ہم آپ کو ایسے مکسچر کے بارے میں بتائیں گے جس سے آپ کو وزن کم کرنے میں بے حد مدد ملے گی۔
شہد اور دار چینی کو ملا کر استعمال کیا جائے تو اس سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ اس کے ذریعے کئی بیماریوں سے نجات حاصل ہوتا ہے۔ جس میں دل کے امراض، بلڈ پریشر، ذہنی دباؤ، دانت کا درد، رگوں کی بیماری اور جلدکی بیماریاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شہد اور دار چینی کا مکسچر مدافعتی نظام کے لیے بہت فائدہ مند ہے، اس سے کولیسٹرول لیول بھی نارمل رہتا ہے اور انسولین بھی نارمل رہتی ہے۔
ان دونوں اجزاء کے مکسچر کو رات کو سونے سے قبل پیا جائے تو روازنہ کے حساب سے وزن میں کمی آنے لگتی ہے۔
شہد اور وزن میں کمی
شہد وٹامنز سے مالامال ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن بی2، بی3، بی5، بی6 اور وٹامن سی موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں منرلز، کاربوہائیڈریٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس کی قدرتی مٹھاس آپ کا انرجی لیول بڑھاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے میٹابولیزم اور نظام ہاضمہ بھی بہتر بناتا ہے۔ جب بھی بازار جائیں تو خالص شہد خرید کر لائیں۔
دار چینی اور وزن میں کمی
دار چینی بھی وزن کم کرنے کے لیے جادوئی جزوہے۔اس سے جسم کا کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے اور یہ برے کولیسٹرول کاخاتمہ کرکے وزن کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دار چینی سے جسم کی شوگر بھی کنٹرول میں رہتی ہے۔ اس میں موجود میگنیز، کیلشیم اور آئرن نظام ہاضمہ اور بڑی آنت کی صفائی میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔
شہد ، دار چینی اور وزن میں کمی
جب شہد اور دار چینی کو ایک ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو یہ ایک بہت پاورفُل مکسچر بن جاتا ہے جس سے وزن میں یقینی کمی آتی ہے اور ساتھ بلڈ شوگر کا لیول بھی برابر رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اس مکسچر سے بے وقت بھوک بھی لگنے کا سلسلہ بھی ختم ہوجاتا ہے اور نظام ہاضمہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔
اس مکسچر کے ذریعے آپ راتوں رات اپنے وزن میں یقینی کمی حاصل کرسکتے ہیں۔ مکسچر بنانے کا طریقہ ذیل میں بیان کیا جارہا ہے۔
:اجزاء
پانی 200 ملی لیٹر
دار چینی پاؤڈر ½ چائے کا چمچہ
شہد 1 کھانے کے چمچہ
:ترکیب
پہلے پانی کو ابال لیں اور اس میں دار چینی ڈال دیں۔
پھر 30 منٹ تک کے لیے پانی کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
اب اس میں شہد شامل کرلیں۔
اس مکسچر کو روزانہ رات میں سونے سے قبل استعمال کریں اور چند ہفتوں میں ہی آپ کو اپنے وزن میں یقینی کمی نظر آنا شروع ہوجائے گی۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔