سشمیتا سین نے "سنگل" ہونے کی وجہ بتادی

شائع 08 مارچ 2017 06:02am

sushmita-sen

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق حسینہ عالم سشمیتا سین  نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟یہ وہ سوال ہے جو تقریباً ہر انسان کے ذہن میں  گردش کرتاہے ،سشمیتا سین  نے ہمیشہ اپنے اندر کی آواز سنی ہے اور زندگی اپنے مرضی کے مطابق گزاری ہے اور اس کے لیے انہوں نے معاشرے کے قائم کردہ اصولوں کو توڑنے سے بھی گریز نہیں کیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق  سشمیتا نے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے ، روایتوں کے خلاف جاکر دو بچیوں کوگود لیا اور ان کی بہترین پرورش کررہی ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر  ایک پوسٹ شیئر کی ہے  جس میں انہوں نے اپنے رشتے کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے،انہوں نے لکھا ہے "لوگ مجھ سے پوچھتےہیں ،ابھی تک سنگل کیوں ہو؟میرا جواب ہے کیوں نہیں؟یہ میرا انتخاب ہے   میں اس طرح خود کو محفوظ تصور کرتی ہوں ،جبکہ میں دوسروں کے انتخاب کی بھی عزت کرتی ہوں ،سنگل ہوں یا ڈبل بالآخر آپ کو جیتنا ہے"۔

سشمیتا  سین کافی طویل عرصے سے کسی فلم کا حصہ نہیں بنی ہیں لیکن وہ کچھ نہ کچھ ایسا کرتی رہتی ہیں جس سے میڈیا کی نظروں  سے اوجھل نہیں ہوتیں،حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بالکل اتفاق نہیں کرتیں کہ موجودہ دور میں فلموں کا حصہ بننے کے لیے آپ کا خوبصورت اور کم عمر  ہونا ضروری ہے،اس کی سب سے بڑی مثال فلم"انگلش ونگلش"ہے جس میں سری دیوی نے  زیادہ عمر  کے باوجود مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اداکارہ 25 سال کی ہوگئی تو فلم انڈسٹری میں اس کا کرئیر ختم ہوگیا  بالکل غلط ہے،اگر آپ کو صحیح ہدایت کاراور اچھا اسکرپٹ  ملے  تو آپ زیادہ عمر کے باوجود بہترین کام کرسکتے ہیں۔