معمولی سمجھی جانے والی پھٹکری کے غیر معمولی فائدے
فائل فوٹوپھٹکری کو انگریزی میں 'ایلم' کہتے ہیں، کیمیائی احاطے میں اس کا نام 'ڈبل پوٹاشیم سلفیٹ آف المونیم' استعمال کیا جاتا ہے۔
پھٹکری پتھر کی شکل میں موجود ہوتی ہے لیکن اس کو کئی چیزوں میں پاؤڈر کی شکال میں ڈال کر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ڈیوڈرینٹس سے لے کر اچار بنانے تک میں استعمال ہوتا ہے تاکہ مختلف چیزیں جراثیم سے محفوظ رہیں۔
پھٹکری کے کئی میڈیکل اور صحت کے حوالے سے فائدے موجود ہیں۔ چونکہ اس کی تاثیر تیز ہوتی ہے لہذا اس کو 1 چٹکی سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔
پھٹکری کے ذریعے ہمیں کون سے فائدے حاصل ہوسکتے ہیں؟ ذیل میں ان کا ذکر کیا جارہا ہے۔
شیونگ کٹس کو بلاک کرتا ہے

پھٹکری کا پتھر شیونگ ٹریٹمنٹ میں بہت کار آمد ثابت ہوتا ہے۔ اس کو سیپٹک طور پر شیونگ کٹس اور خون بہنے والی جگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ شیونگ کےبعد والے زخم ٹھیک ہوجائیں۔
ڈیوڈرینٹ میں استعمال کیا جاتا ہے

پھٹکری کو مختلف ڈیوڈرینٹ میں شامل کیا جاتا ہے چونکہ اس میں جراثیم مارنے کی طاقت موجود ہوتی ہے لہذا اس لیے پھٹکری کو ڈیوڈرینٹ میں شامل کرتے ہیں۔
پانی کی صفائی

جن گھروں میں بڑی ٹنکیاں اور پانی کے بڑے ٹینک موجود ہوتے ہیں اس میں پانی کی صفائی مشکل ہوجاتی ہے ۔ لیکن پھٹکری سے یہ مشکل بھی آسان ہوگئی ہے، پھٹکری کا پاؤڈر پانی میں ڈال کر پانی کو باآسانی صاف کیا جاسکتا ہے ۔
چھالوں کے لیے مفید

صرف 3 دن میں پھٹکری کے ذریعے آپ چھالوں سے مکمل نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ منہ میں جہاں بھی چھالے ہیں اس پر پھٹکری لگالیں اور 30 سیکنڈ بعد اس کو صاف کرلیں۔ دن میں 2 سے 3 بار یہ عمل دہرائیں۔ منہ کے تمام چھالے فوراً ختم ہوجائیں گے۔
ایکنی کے لیے مفید

پھٹکری پمپلز اورچہرے پر دانوں کے داغ دھبے دور کرنے کے لیے بے حد فائدہ مند ہوتی ہے۔ اگر آپ پھٹکری کو پانی میں حل کرکے چہرے پر 20 منٹ تک کے لیے لگائیں اور پھر صاف کرلیں تو اس سے ایکنی کا مکمل خاتمہ ہوجاتا ہے۔ پھٹکری سے جلد کو ٹائٹ بھی کیا جاسکتا ہے اگر آپ پھٹکری میں انڈے کی سفیدی یا عرق گلاب مکس کرکے لگائیں تو اس سے جلد چمکدار اور ٹائٹ ہوتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔