رنبیر کپور نے ایسا کیا کردیا کہ انہیں جیل جانا پڑ رہا ہے

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2017 06:16am

ranbir

ممبئی:بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ان دنوں اپنے نئے روپ اور وزن میں اضافے کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں،انہوں نے یہ انداز سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے اپنایا ہے اور وزن میں 13 کلو گرام تک کا اضافہ کیا ہے۔

 ہندوستان ٹائمز کے مطابق رنبیر اپنے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اب  جیل بھی جائیں گے اور وہاں 7 دن گزاریں گے،بدھ کے روز گردش کرنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق  رنبیر بھارتی شہر بھوپال  میں قائم جیل میں سات دنوں تک قیام کریں گے اور جیل میں رہنے کا تجربہ حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ سنجے دت متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکے ہیں اور حال ہی میں بھارتی ریاست پونے کی جیل   میں کافی طویل عرصہ گزار کر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:رنبیر کپور نے خود کو اس حد تک تبدیل کرلیا کہ پہچاننا مشکل ہوگیا

خیال رہے کہ فلم میں پاریش راول سنجے دت کے والد اداکار سنیل دت کا کردار نبھائیں گے جبکہ منیشا کوئرالہ ان کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نرگس کا کردار  اداکریں گی ،طویل عرصے بیماری میں گزارنے کے بعد اسے منیشا کوئرالہ کی  کم بیک فلم کہا جا رہا ہے۔