حمزہ علی عباسی کا نیا انداز سوشل میڈیا پرمقبول

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2017 09:04am

hamza

پُرکشش شخصیت اورخوبصورت آواز کے مالک حمزہ علی عباسی  بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،اداکاری کے ساتھ حمزہ مختلف سماجی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں ،جبکہ دیگر اداکاروں کے برخلاف  سوشل میڈیا پر ملکی حالات کے بارے میں لوگوں کو اپنی رائے سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔

یہ ہی وجہ ہے نوجوان نسل کے ساتھ بڑی عمر کے افراد بھی انہیں بے انتہا پسند کرتے ہیں ،لیکن ہم یہاں آج ان کے نئے انداز پر بات کریں گے جو انہوں نے اپنی  فلم 'پرواز ہے جنون'کے لیے اپنایا ہے۔

مقامی ویب سائٹ برینڈ سنیریو کے مطابق  حمزہ کافی طویل عرصے  ایک ہی اسٹائل اپنائے ہوئے تھے، اب انہوں نے خود کو مکمل طور پر تبدیل کرلیا ہے،ان کا یہ نیا روپ شائقین کو بے حد پسند آرہا ہے۔

حمزہ علی عباسی اپنی  نئی فلم "پرواز ہے جنون"میں ایک ایئر فورس پائلٹ کا کردار نبھا رہے ہیں،  خود کو مکمل طور پر کردار میں ڈھالنے کے لیے انہوں نے یہ نیا انداز اپنایا ہے۔حمزہ نئے  لُک میں 18 سال کے نوجوان لڑکے کی طرح نظر آرہے ہیں۔

hamza3

hamza4

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی پیارے افضل اور من مائل جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں،جبکہ وہ ان دنوں فلم'مولاجٹ2'کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں  جس میں ان کے ساتھ ماہرہ خان،حمائمہ ملک اور فواد خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔