عاطف اسلم بیٹے کے ساتھ وقت کیسے گزارتے ہیں

شائع 09 مارچ 2017 09:47am

atif

عالمی شہرت یافتہ مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اکثر اپنے گانوں اور کنسرٹ کے حوالے سے خبروں کا مرکز بنے رہتے ہیں لیکن وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں بہت کم بات کرتے نظر آتے ہیں۔

اسٹائل ڈاٹ پی کے کے مطابق حال ہی میں عاطف اسلم کی بیٹے کےساتھ   گزارے گئے خوشگوار لمحات کی تصویر سوشل میڈیا  پر جاری ہوئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے اَحد عاطف اسلم کو اٹھائے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اسے الٹا پکڑا ہوا ہے جبکہ اَحد اپنے والد کے ساتھ کھیلتے ہوئے بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف نہ صرف پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب ہیں بلکہ ان کی شادی شدہ زندگی بھی بے حد اچھی گزررہی ہے،عاطف مارچ 2013 میں اپنی قریبی دوست سارہ بھروانا  سے شادی کے بندھن میں بندھےتھے جبکہ 2014 میں ان کی زندگی میں ایک خوبصورت سے بیٹے نے آکر خوشیاں بھردیں۔

تصویر دیکھئے