سائنس دانوں نے بھی مان لیا کہ پانچ وقت نماز ادا کرنےسے بیش بہا فائدے حاصل ہوتے ہیں

شائع 09 مارچ 2017 09:35am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہر مسلمان اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ نماز ہمیں روحانی کے ساتھ جسمانی فائدے بھی فراہم کرتی ہے، لیکن اب یہ بات سائنس دانوں نے بھی مان لی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انٹرنیشل جنرل آف انڈسٹریل اینڈ سسٹم انجینیئرنگ میں شائع ہونے والے ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 'مسلمان جیسے نماز کی ادائیگی کرتے ہیں ، اس کے ذریعےنچلے  بیک پین سے نجات حاصل کیا جاسکتا ہے'۔

پوری دنیا میں موجود مسلمان روزانہ دن میں 5 بار مکہ کا رخ کرکے جھک کر اور زمین پر سجدہ کرکے نماز ادا کرتے ہیں۔

پروفیسر اینڈ سسٹمس سائنس اینڈ انڈسٹریل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ چیئر محمد خصاونہ نےتحقیق میں اس بات کا ذکر اس طرح کیا گیا ہےکہ' نماز ادا کرنے کا طریقہ یوگا اور فزیکل تھیرپی سے مشترک ہے جس کے ذریعے کمر کا درد دور ہوتا ہے'۔

محمد خصاونہ انگریزی کتاب 'این ارگونومک اسٹڈی آف باڈی موشنز ڈیورنگ مسلم پرئیریوزنگ ڈیجیٹل ہومن موڈلنگ' کے مصنف بھی ہیں۔

پروفیسر فیصل اقلان جن کا تعلق پین اسٹیٹ بہرینڈکے  ڈیپارٹمنٹ آف انڈسٹریل انجینئرنگ سے ہے اور پروفیسر عبداللہ عزیز احمد جن کا تعلق یونیورسٹی آف منی سوٹا کروک اسٹون کے بزنس ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔دونوں محققین نے اس تحقیق میں محمد خصاونہ کے ساتھ دیا۔

ہماری جسمانی صحت سماجی اقتصادی، لائف اسٹائل اور مذہبی رجحان سے مل کر بنتی ہے۔ اس کے علاوہ اس تحقیق میں خصاونہ نےاس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ عبادت اور بہترین طرز کی زندگی برقرار رکھنے کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

عبادت کرنے سے ذہنی دباؤ اور پریشانی دور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عبادت نیرو مسکولواسکیلیٹل ڈسفنکشن کے لیے بھی کافی کارآمد ہوتی ہے۔

تحقیقی گروپ نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ' رکوع کرتے ہوئے سارا زور کمرے پر پڑتا ہے۔یہ عمل بار بار دہرانے سے کمر کے درد کا دور ہوجاتا ہے'۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ' نماز میں ادا کیے جانے والے پوسٹرزکو کمر درد کے لیے ایک طبی علاج سمجھا جاسکتا ہے'۔ خصاونہ کا مزید کہنا ہے کہ سجدہ کرنے سے جوڑوں کی لچک بڑھتی ہے۔

جن افراد کو کمر کا بہت زیادہ درد ہوتا ہے وہ کھڑے ہوکر نماز ادا نہیں کرسکتے تو ان کو بیٹھ کر یا لیٹ کر نماز پڑھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ لیکن جن افراد کو ایسے درد کی کوئی شکایت نہیں ہے تو ان کا چاہیئے کہ وہ کھڑے ہوکر صحیح طور پر نماز کی ادائیگی کریں۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اگر نماز کو صحیح طرح ادا نہ کیا جائے تو اس سے درد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ٹیم کی جانب سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جو جسمانی طور پر معذور ہوتے ہیں وہ درد سے کیسے نجات حاصل کرسکتے ہیں  اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

بشکریہ: ہندوستان ٹائمز