فرحان اختر جیل کا کھانا کھانے پر مجبور
فائل فوٹوہدایتکارنکھل ایڈوانی نے اپنی نئی فلم لکھنؤ سینٹر کیلئے ممبئی میں بہت بڑا قید خانے کا سیٹ لگایا ہے۔
سیٹ بنانے والوں نے اس میں ایک میس بھی بنائی ہے، جہاں قیدیوں کو کھانا کھاتے ہوئے دکھایا جائے گا۔ فرحان اختر ، جو اس فلم کا حصہ ہیں اورقیدی کا ایک غیر روائتی کردارادا کر رہے ہیں، بھی اس میس میں کھانا کھا رہے ہیں تاکہ اپنے کردار میں بخوبی اتر سکیں۔
بولی وڈ اداکار کے ترجمان نے بتایا کہ فرحان میس میں پکا ہوا کھانا کھاتے ہیں۔ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ یہ انہیں ان کے کردار کو ادا کرنے میں مدد دے گا۔ ان کو دیکھتے ہوئے ، سیٹ پر موجود باقی لوگوں نے بھی وقت پر کھانا کھانا شروع کردیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فرحان صرف کردار میں دلچسپی نہیں لے رہے بلکہ وہ یہ بھی سمجھ رہے ہیں کہ وہ پورے پراجیکٹ کے ذمہ دار ہیں۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔