سیف نے معاشرے میں رائج وہموں کو مسترد کردیا
ممبئی:بولی وڈ نواب سیف علی خان اور ان کی ملکہ کرینہ کپور حال ہی میں والدین بنے ہیں اور اپنی زندگی میں آنے والی اس خوشی کو بے حد انجوائے کررہے ہیں۔
لٹل نواب پیدا ہوتے ہی اپنی خوبصورتی کے باعث میڈیا سمیت تمام لوگوں کی توجہ حاصل کرچکے ہیں،گزشتہ کچھ عرصہ قبل سیف علی خا ن کی واٹس ایپ ڈی پی سے وائرل ہونے والی تیمور کی تصویر سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گئی تھی اور چاروں طرف تیمور ہی کے چرچے تھے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق تصویر وائرل ہونے کے بعد سننے میں آرہا تھا کہ کرینہ کپور پریشان ہوگئی ہیں اورانہوں نے اس بات کو پسند نہیں کیا کہ ا ن کے بیٹے کی تصویر ہر کوئی دیکھے،جی ہاں شاید وہ ہر ماں کی طرح یہ سوچ رہی تھیں کہ ان کے بیٹے کو نظر لگ جائے گی وغیرہ۔
اس بارے میں سیف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "اگر نظر لگنی ہوتی تو کرینہ اس وقت اسپتال میں ہوتی،میں ان سب چیزوں کو نہیں مانتا"۔میری ہمارے بیٹے کو سب سے چھپانے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی ،تیمور شروع ہی سے ایک مشہور بچہ ہے یہ تمام باتیں سیف نے ایک انٹرویو کے دوران کہیں۔
واضح رہے کہ سیف اور کرینہ دونوں اپنے گھر اور کام کو یکساں وقت دیتے ہیں ایسے میں تیمور کے لیے وقت کیسے نکالتے ہیں؟اس سوال کے جواب میں سیف کا کہنا تھا کہ ہم نے اس بارےمیں آپس میں بات کی ہے اور اپنا شیڈول اس طرح بنایا ہے کہ کوئی ایک تیمور کے ساتھ رہتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ساری دنیا کام کرتی ہے اور لوگ بچے بھی سنبھالتے ہیں یہ ناممکن نہیں ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔