فلم"پدماوتی"ایک بار پھر  حملے کی زد میں

شائع 15 مارچ 2017 10:44am

padmavati

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی  کی فلم 'پدماوتی ' کے سیٹ پرایک بار پھر  چند شر پسند عناصر نے حملہ کرکے  بھنسالی کو بھاری نقصان سے دوچار کردیا۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ قبل  بھارتی ریاست جے پور میں فلم 'پدماوتی'کی شوٹنگ کے دوران  کچھ شر پسند عناصر نے حملہ کر کے سیٹ پر توڑ پھوڑ کی تھی اور شوٹنگ روک دی تھی جبکہ اس حملے میں سنجے لیلیٰ بھنسالی کو  زودو کوب  بھی کیا گیا تھا جس کے بعد  بھنسالی نے  یقین دلایا تھا کہ ان کی فلم میں ایسا کچھ بھی نہیں جس کی وجہ سے طیش میں آیا جائے۔

لیکن ایک  بار پھر  آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران  فلم کے سیٹ پر حملہ کیا گیا ہے ،سنجے ان دنوں کولہا پور میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھے جہاں کچھ نامعلوم افراد نے سیٹ  پر   ہنگامہ کرکے  آگ لگانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں   1000 کاسٹیوم جل گئے۔

Image result for padmavati set تصویر بشکریہ:گوگل

یہ واقعہ گزشتہ رات تقریباً1 بجے پیش آیا ،فلم کے ہدایت کار حادثے کی جگہ پر موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے ،جبکہ وہ آج اس واقع کے خلاف پولیس میں شکایت  درج کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Image result for padmavati set تصویر بشکریہ:گوگل

واضح رہے کہ فلم  میں معروف اداکارشاہد کپور، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔