کیا آپ جانتے ہیں بولی وڈ کے بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی ماہانہ آمدنی کتنی ہوتی ہے؟

شائع 17 مارچ 2017 07:33am

salman

ممبئی:شو بز انڈسٹری میں ڈانس اور ڈانسرز  کی بہت اہمیت ہوتی ہے ،بناء رقص کے بولی وڈ میں  کوئی  فلم بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ،بھارت میں رقص کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے،مرکزی کرداروں کے علاوہ فلموں میں بیک گراؤنڈ ڈانسرز بھی نہایت اہم ہوتے ہیں۔

فلم کی ہیروئن یا ہیرو کے برعکس بیک گراؤنڈ ڈانسرز کو اکثر زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی یا  ان کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی جاتی حالانکہ وہ بھی اتنی ہی محنت کرتے ہیں جتنی کہ اداکار کرتے ہیں۔

بولی وڈ میں مشہور اداکار ایک گانے پر ڈانس کرنے کے کروڑوں روپے وصول کرتے ہیں لیکن ان کے پیچھے موجود ڈانسرز کو کتنا معاوضہ اداکیا جاتا ہے کبھی اس کے بارے میں بات نہیں کی جاتی۔

بولی وڈ ببل کے مطابق 90 کی دہائی کے بعد پہلی بار کوریو گرافر اور بیک گراؤنڈ ڈانسرز کو اہمیت دی گئی اور انہیں بھی مرکزی اداکاروں کی طرح ٹریننگ دی جانے لگی۔پہلی بار فلم "رنگیلا"میں بیک گراؤنڈڈانسرز اور ان کی زندگی کو موضوع بنایا گیا  جس میں عامر خان اور ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے،جبکہ بولی وڈ میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کرئیر کی شروعات  بطور بیک گراؤنڈ ڈانسر کے کی جس  کی سب سے بڑی مثال شاہد کپور ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  بھارتی سپراسٹارز،جنہیں ماضی میں کبھی نوٹس نہیں کیا گیا

آج بھارتی فلم انڈسٹری میں ان ڈانسرز کی اہمیت کو تسلیم کرلیا گیا ہے  یہ بھی فلم کے لیے اتنے ہی ضروری ہوتے ہیں جتنے مرکزی اداکار،یہ ڈانسرز ماہانہ 50،000 سے ایک لاکھ روپے تک کماتے ہیں،جبکہ ان سے فلموں میں کام کرنے کا باقاعدہ معاہدہ کیا جاتا ہے اور معاوضہ اداکیا جاتا ہے۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام