مشہور اداکاروں کے ہم شکل بچے

شائع 17 مارچ 2017 10:33am

karina1

ممبئی:بولی وڈ کی مشہور جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان اپنی معصومیت اور خوبصورتی کے باعث  میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے،تیمور کو اس دنیا میں تین ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن بھارتی میڈیا ابھی تک  لٹل نواب کے سحر سے نہیں نکل سکا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق تیمور علی خان بالکل اپنی ماں کرینہ کپور جیسے ہیں،لیکن صرف تیمور ہی نہیں بولی وڈ کی  بہت سی مشہور شخصیات کے بچے  اپنے والدین کی ہو بہو کا پی ہیں،آئیے دیکھتے ہیں۔

شاہد کپور –میشا

shahid

بولی وڈ کے معروف اداکار اور ڈا نسر شاہد کپور کی بیٹی میشا   بالکل اپنے والد پر گئی ہے ،شاہد کی بچپن کی تصویر اور میرا کی حال ہی میں انسٹا گرام پر جاری کی گئی تصویر ایک دوسرے سے بےحد مشابہ ہیں۔

شاہ رخ خان-آریان خان-ابرام خان

aryan2

شاہ رخ خان کے دونوں بیٹے آریان اور ابرام خان اپنے والد سے بے انتہا مشابہت رکھتے ہیں ،یہ تصاویر اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

اکشے کمار-نتارا کمار

nitara

ان تصاویر کو دیکھ کر آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ دو خوبصورت بچیوں کی تصویر ہے تو آپ بالکل غلط ہیں کیونکہ ان میں سے ایک اکشے کمار کے بچپن کی تصویر ہے جس میں وہ لڑکیوں کے کپڑے پہن کر بیٹھے ہیں جبکہ  تصویر کے دوسری جانب ان کی بیٹی نتارا کمار موجود ہیں دونوں ایک دوسرے سے بہت ملتے  ہیں۔

عامر خان –آزاد راؤ خان

azad

آزاد راؤ خان بالکل اپنے والد پر گئے ہیں یقین نہیں آتا تو عامر کی بچپن کی تصویر دیکھ لیں۔

ایشوریا رائے-آرادھیا رائے بچن

abhi

ایشوریا اورابھیشیک کی بیٹی آرادھیا رائے بچن بالکل اپنے  والد جیسی ہیں ،ابھیشیک کی بچپن کی تصویر دیکھئے آپ کوخود یقین آجائے گا۔