نوازالدین اورعائشہ خان کےاشتہار نے ایک بار پھر دھوم مچادی

شائع 18 مارچ 2017 07:05am

640x360-3ih

بالی وڈ فلم بجرنگی بھائی جان میں چاند نواب کے ذریعے بے پناہ شہر حاصل کرنے والے  بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی , پاکستانی مشہور اداکارہ عائشہ خان کے ساتھ ایک بار پھر پاکستانی اشتہار میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

.اے سی کی تشہیر والے اس اشتہار نے آتے ہی دھوم مچادی اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

اشتہار میں میں دونوں اداکار میاں بیوی کے طور پر نظر آئے ، اور کھانے کی میز پر موجود مہمانوں کی جانب سے کھانے کی تعریف پر نواز الدین نے کہہ دیا کہ یہ تو ہمارہ ملازمہ نے بنائی ہے جس پر نواز الدین کے پسینے چھوٹ گئے۔

   خیال رہے کہ یہ اے سی کی تشہیر کا دوسرا اشتہار ہے، جبکہ پہلے اشتہار کو بھی لوگوں کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا تھا۔