پریانکا چوپڑا کی پاکستانی ہم شکل نے دھوم مچادی

شائع 22 مارچ 2017 05:38am

priyanka1

ممبئی:پاکستان کی خوبرو  ماڈل اور اداکارہ ژالے سرحدی  نے بھارت میں دھوم مچادی ،پورا بھارتی میڈیا اس وقت ژالے کے گن گا رہا ہے ،بھارت میں مقبولیت کی ایک وجہ ان کی خوبصورتی اور بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے مشابہت ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں ژالے کا کہنا تھا کہ وہ بولی وڈ اداکارہ  سے بہت زیادہ ملتی ہیں لہٰذا ایک بار ان سے پریانکا چوپڑا کی ہم شکل  کے طور پر کام کرنے کیلئے  رابطہ کیا گیا تھا،جس پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا  اور سوچا کیا واقعی؟

انہوں نے مزید کہا کہ اتفاق سے ہم دونوں کا کرئیر ایک ساتھ شروع ہوا تھا ،جس سال پریانکا نے مس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا  اسی سال میں نے ایک شو کی میزبانی کی تھی اس وقت پاکستان میں بھارتی چینلز پر پابندی عائد تھی مجھے یاد ہے سب لوگ مجھے پریانکا سمجھتے تھے۔

انہوں نے ایک واقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار ایک بھارتی اداکار جو ان کے ساتھ کام کررہے تھے انہوں نے ژالے کی تصویر اپنے بھارتی دوست اور ایجنٹ کو بھیجی،اس ایجنٹ نے پوچھا یہ کون ہے؟پریانکا کی کزن ایسی تو نہیں ہے ،اس کے بعد مجھ سے پریانکا کی ہم شکل (باڈی ڈبل)کے طور پر کام کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا۔

@chalaythaysaath #chalaythaysaath #april21st #mediajunket styled by @palwasha.yousuf

A post shared by zhalay (@zhalay) on