پرانی چیزوں کو پھینکنے کے بجائے دوبارہ نیا بنائیں
فائل فوٹوجب بھی آپ کی پسندیدہ چیزیں خراب ہونے لگتی ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔ طویل عرصے استعمال کی جانے والی ان چیزوں کو عادت ہوجانے باعث پھینکنا مشکل ہو جاتا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو چند ایسی تراکیب بتائیں گے جن سے آپ پرانی چیزوں کو پھینکنے کے بجائے ان کو پہلے جیسا نیا بنا سکتے ہیں اور کام میں لاسکتے ہیں۔
ذیل میں چند چیزوں کو پھر سے نیا بنانے کے طریقے بیان کیے جارہے ہیں۔
Chopping board

لیموں کے رس اور نمک کو اچھی طرح مکس کرکے اسفنج کی مدد سے چاپنگ بورڈ صاف کرلیں اور بالکل نیا اور صاف ستھرا چاپنگ بورڈ استعمال کریں۔
Copper pots

کاپر کے پاٹس کے رنگ آلودہ جگہوں پر پہلے نمک چھڑکیں پھر سرکے ڈال کر جونے کی مدد سے ان کو اچھی طرح مانجیں۔ آپ کے کاپر پاٹس پہلے جیسے چمکدار ہوجائیں گے۔
Carpets

کارپٹ کو صاف کرنے کے لیے اسپرے بوتل میں 1 کپ سرکہ اور 2 کپ پانی ملائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ کارپٹ پر لگے دھبوں پر اچھی طرح اسپرے کریں۔ اب اس کے اوپر کپڑا نم کرکے رکھ دیں پھر استری گرم کرکے کپڑے کے اوپر 30 سکینڈز کے لیے رکھ دیں۔
Tiles

باتھ روم اور کچن کے ٹائلز صاف کرنے کے لیے 1 کپ بلیچ اور 1 کپ پانی اچھی طرح مکس کرکے اس مکسچر سے ٹائلز صاف کرلیں۔
White sneakers

سفید جوتوں کو پھر سے صاف ستھرا بنانے کے لیے آپ کو 1 چائے کا چمچہ ڈش واشر کلینگ لیقویڈ، 3 کھانے کے چمچے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ اور 2 چائے کے چمچے بیکنگ سوڈا درکار ہیں۔
Leather furniture

چمڑے کے صوفوں پر اگر خرونچ آجائے تو اس کے لیے بےبی آئل یا زیتون کا تیل لے کر روئی کی مدد سے صوفے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
Leather handbags

اگر چمڑے کے ہینڈ بیگز پر داغ دھبے لگ جائیں تو ان کو ویٹ وائپس سے صاف کرلیں۔
Towels

اگر تولیےکے دھاگوں کی نرمی ختم ہوگئی ہے تو ان کو دھونے کے بعد نمک کے پانی سےدوبارہ دھوئیں۔
Tooth brushes

اگر آپ اپنے پسندیدہ ٹوتھ برش کو پھینکنا نہیں چاہتے اور اس کودوبارہ سے نیا جیسا بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ ایک پیالے میں ابلتا ہوا پانی ڈال کر اس میں برش کو یہاں وہاں گھومائیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔