سلمان خان کا بھارت کے کرپشن زدہ معاشرے کو کرارا جواب

شائع 22 مارچ 2017 06:38am

salman-khan

ممبئی:بولی وڈ کے سلطان سلمان خان  نےاپنی اداکاری سے تمام اداکاروں کو تو پیچھے چھوڑ  ہی دیا تھا مگر  اس بار ٹیکس ادا کرنے کے معاملے میں بھی  وہ سب سے آگے رہے۔

بولی وڈ سلطان  اکشے کمار اور ہرتیک روشن سے بھی زیادہ ٹیکس اداکرکے 17-2016 کے سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے اداکاروں میں شامل ہو گئے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت میں لوگ عموماً اپنی آمدنی چھپا کر رکھتے ہیں تاکہ انہیں ٹیکس  کم ادا کرنا پڑے لیکن دبنگ خان نے بھارتی معاشرے میں رائج اس رواج کو توڑ دیا   ،ایک رپورٹ کے مطابق  حال ہی میں ان ٹاپ 10 اسٹارز کی فہرست جاری کی گئی  جنہوں نے  15مارچ 2017 تک سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا   جس میں سلمان خان کا نام سر فہرست ہے۔

سلمان نے گزشتہ برس 32.2کروڑ کے مقابلے میں رواں برس 44.5کروڑ روپے ٹیکس کی صورت میں ادا کیے،جس کا واضح مطلب ہے کہ اس سال ان کی آمدنی میں 39فیصد اضافہ ہو اہے۔

ان کے بعد اکشے کمار کا نمبر آتا ہے جو 29.5کروڑ کا ٹیکس ادا کرکے فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے،اکشے نے گزشتہ سال 30 کروڑ کا ٹیکس ادا کیا تھا جو اس سال سے 5 لاکھ روپے زیادہ تھا ،تیسری پوزیش ہرتیک روشن نے  25.5کروڑ روپے ادا کرکے حاصل کی ہے ،گزشتہ سال ہرتیک نے 14 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ اس فہرست میں ایک ایسے اداکار کا نام بھی شامل ہے جو اوپر بیان کیے گئےاداکاروں کی طرح  فلموں میں کام نہیں کرتے لیکن پھر بھی ان کی آمدنی کسی  اسٹار سے کم نہیں ،کپل شرما  کی آمدنی میں رواں سال 206فیصد اضافہ ہواہے،بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق  کپل نے اپنے ٹیکس کا چوتھا ئی حصہ 7.5کروڑ کی صورت میں ادا کیا ہے۔

ٹاپ ٹین کی لسٹ میں کرن جوہر ،دیپیکا پڈوکون ،عالیہ بھٹ  اور کرینہ کپور بھی زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکاروں میں شامل ہیں۔