دودوستوں کے درمیان لڑائی میں کرشنا کی بےجا مداخلت

شائع 22 مارچ 2017 08:22am

kapil

ممبئی:بھارتی ٹی وی کے معروف کامیڈین کپل شرما  اور ان کےساتھی اداکار سنیل گروور المعروف گتھی کے درمیان چل رہی جنگ میں آئے روز نئے موڑ آرہے ہیں ،دونوں کے درمیان لڑائی اتنی شدت اختیار کرگئی ہے کہ کپل بھی کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ میڈیا نے اسے ملکی سلامتی کا مسئلہ بنادیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کامیڈی کی دنیا میں کپل کے سب سے بڑے حریف سمجھے جانے والے کرشنا ابھیشیک بھی اس معاملے پر خاموش نہ رہ سکے انہوں نے بھارتی ویب سائٹ ڈی این اے انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں یہ نہیں کہہ رہا کہ بے تحاشہ کامیابی  کپل کے سر پر چڑھ گئی ہے ،میں نے کپل کے ساتھ 5 سال کام کیا ہے میں اسے بہت اچھی طرح جانتا ہوں اس میں خوبیوں کے ساتھ برائیاں بھی ہیں،جبکہ وہ مجھے بھی بہت اچھی طرح جانتا ہے۔

سنیل اور کپل بھی بہت اچھے دوست ہیں  اور ان کی لڑائی دوستوں والی تھی،کپل بہت اچھا کام کررہے ہیں،وہ باصلاحیت ہونے کے ساتھ اپنی پوری ٹیم کو گزشتہ 4 سالوں سے بہت اچھے انداز میں لے کر چل رہے ہیں اور یہ چھوٹی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:کپل شرما نے اپنے بہترین دوست پرتشدد کیوں کیا ؟وجہ سامنے آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ ابتداء میں سنیل نے کپل کا شو چھوڑ دیا تھا  لیکن  دوبارہ واپس آگئے تھے،جیسا کہ میں نے کہا یہ دو دوستوں کی بالکل ویسی لڑائی تھی جیسے عموماًشوٹنگ کے سیٹ پر،کھانے کی ٹیبل پر اور گھر میں ہوتی ہے  اس میں کچھ  بھی عجیب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز پہلے ممبئی جاتے ہوئے جہاز میں کپل اور سنیل کے درمیان لڑائی ہوگئی تھی جسے بھارتی میڈیا نے انڈیا کا اہم مسئلہ بنادیا ہے،یاد رہے کہ اپنے خراب رویے کیلئے کپل سنیل سے معافی بھی مانگ چکے ہیں جبکہ سنیل نے شو چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

'یہ بھی پڑھیئے:'خدا بننے کی کوشش نہ کرو