ٹائیگر زندہ ہے' کی پہلی جھلک نے لوگوں کے ہوش اڑادئیے'

شائع 22 مارچ 2017 09:44am

kat

ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان 2012 کی مشہورفلم "ایک تھا ٹائیگر" کی کامیابی کے بعد ایک بار پھر  "ٹائیگرزندہ  ہے"میں کترینہ کیف کے مقابل نظر آئیں گے۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق  دونوں اداکار اس وقت فلم کے ایک رومینٹک گانے"دل دیاں گلاں" کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا کی برفیلی پہاڑیوں میں موجود ہیں  ،شائقین کے بے حد انتظار کے بعد  فلم کی پہلی جھلک  منظر عام پر آگئی ہے۔

فلم کے گانے کی شوٹنگ کے دوران لی گئی کترینہ کیف کی تصویر  میں کیٹ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں ،جبکہ سلمان خان نے بھی ٹویٹر پر اپنی اور کترینہ کی تصویر شیئر کی ہے جس پر کیپشن لکھا ہے"ٹائیگر زندہ ہے میں پھر سے ایک ساتھ"۔

واضح رہے کہ 2012 میں ریلیز ہوئی فلم "ایک تھا ٹائیگر"میں سلمان اور کترینہ کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا ،جبکہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے  میں کامیاب ہوئی تھی،ٹائیگر زندہ ہے اسی فلم کا سیکوئل ہے جس میں کترینہ اور سلمان  طویل عرصے بعد  ایک بار سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔