دانت میں درد منٹوں میں دور بھگائیں

دانت کا درد کہنے میں تو عام سا ہے مگر اسے برداشت کرنا بیحد مشکل ہے۔ اس درد کی شدت اتنی ہوتی ہے کہ کوئی بھی انسان آرام دہ نیند حاصل نہیں کر سکتا۔ اور اگر یہ درد کسی ایسے واقت ہو جائے جب آپ کا ڈاکٹر کے پاس جانا ناممکن ہو تو اسے برداشت کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا۔
لیکن اگر آپ چند ایسے گھریلو ٹوٹکوں سے واقف ہیں جن سے اس درد میں جلدی آرام آسکتا ہے تو یقینا آپ بہت پر سکون ہو جائیں گے۔
ہم گھر میں موجود اشیاء سے ہی اس درد کا علاج کر سکتے ہیں۔ لہذا اگر کبھی دوبارہ دانت کا درد ہو تو ان ٹوٹکوں کا آزمائیں اور ساتھ ہی ڈاکٹر کے پاس بھی جائیں۔
:لونگ
لونگ کے بیش بہا فائدوں سے تو ہم سب واقف ہیں، یہ دانتوں کے لئے بھی بیحد مفید ہے۔ لونگ میں موجود یوجنل کو ماجودگی دانت کے درد کا مکمل علاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر کبھی آپ کے دانت میں درد ہو تو ایک لونگ دانت پر رکھیں اور
دبا لیں، ایسا کرنے سے آپ کے دانت کا درد خاطر خواہ حد تک کم ہو جائے گا۔
:نمک ملا پانی
نمک ملے پانی کی مدد سے بھی آپ گھر بیٹھے فوری دانت کے درد سے نجات پا سکتے ہیں، یہ آپ کے منہ کو خطرناک جراثیم سے پاک کرتا ہے اور دانت کے درد میں کمی لاتا ہے۔ تیس منٹ تک نمک ملے پانی کے غرارے کرنے سے آپ فوری اس درد سے نجات پا سکتےہیں۔
:کھیرا
عام طور ہر کھیرے کو لوگ آنکھوں کے گرد موجود حلقوں کو دور کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کی مدد سے آپ دانت کے درد کو بھی کم کر سکتے ہیں۔اس کے لئےآ پ کو کرنا صرف یہ ہے کہ کھیرے کا گودہ نکال لیں اور اس میں نمک شامل کر کے دانتوں کے بیج میں رکھیں تو درد میں فوری آرام آجائے گا۔
:ہلدی
ہلدی کے بھی بے شمار فوائد سے آپ واقف ہوں گے، پانی میں ملا کر ہلدی کو دانت پر لگانے سے فوری آرام آ سکتا ہے۔ اس میں موجود اینٹیسیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی بدولت دانت کے درد سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشوری ضرور کیجئے
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔