آپ کے مصافحہ کرنے  کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بیان کرتا ہے

شائع 25 مارچ 2017 07:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مصافحہ  دوسروں سے خوش اسلوبی سے ملنے کا ایک قدیم طریقہ ہے۔اب چاہے اس میں آفیشل میٹنگ ہو یا دوستوں سے ملاقات ہو،اکثر لوگ ملنے کے لیے ہینڈ شیک کا سہارا لیتے ہیں۔

لیکن کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ آپ کا مصافحہ آپ کی شخصیت اور آپ کے مزاج کے بارے میں بہت کچھ بیان کرتا ہے۔

آج ہم آپ کو ہینڈ شیک کی اقسام اور ان سے متعلق کچھ حقائق سے آپ کو آگاہ کریں گے جن کو جان کر یقیناً آپ کی معلومات میں تھوڑا بہت اضافہ ہوگا۔

Dominant handshake

وہ افراد جو دوسروں سے بہت سخت طریقے سے مصافحہ کرتے ہیں اور مصافحے کے دوران  ان کا پورا زور لگا ہوتا ہےاس طرح کے لوگوں کی شخصیت دوسروں پر حکمرانی چلانے والی ہوتی ہے۔

Limp handshake

اگر آپ کسی سے مصافحہ کریں اور دوسرے شخص کا ہاتھ آپ کو بالکل محسوس نہیں ہو تو اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے وہ شخص مصافحہ کرنے میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتا۔اس طرح کے لوگ ہر کام میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کو ذمہ داری سونپنے سے اجتناب کرتے ہیں۔

Politician’s handshake

جب کوئی شخص آپ سے دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرے تو اس کا مطلب وہ شخص آپ پر پورا بھروسہ رکھتا ہے اور آپ کی ہر بات میں دلچسپی رکھتا ہے۔

Rushed handshake

بہت جلدی میں مصافحہ کرنا گھبراہٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایسے لوگوں کو دوسروں سے مصافحہ کرنے سے کتراتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مصافحے کے بعد فوراً اپنا ہاتھ پیچھے کرلیتے ہیں۔

Look away handshake

کچھ لوگوں کی مصافحہ کرتے ہوئےآپ کو نہیں بلکہ کسی اور کو دیکھ رہے ہوتے ہیں یا مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھانے کے فوراً نظر ہٹا لیتے ہیں ۔ایسے لوگ بھی مصافحہ کرنے سے گھبراتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ بات چیت جلد از جلد ختم ہوجائے۔

Perfect handshake

ایک بہترین مصافحہ وہ ہوتا ہےجس میں آپ دوسرے شخص سے پورے طریقے سے ہاتھ ملائیں اور 2 سکینڈ کے وقفے کے بعد اس کو ختم کردیں۔ اس طرح کے مصافحے سے دوسروں پر آپ کا اچھا تاثر پڑتا ہے۔