ملاقات میں موجود پارٹی ارکان نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ہم کہیں جارہے ہیں اور نہ ہم نے ایسا سوچا ہے، ہم سے مطمئن رہیں، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹیلی فونک رابطے میں قوم کو موجودہ حکومت سے جلد ازجلد نجات دلانے پراتفاق اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پلان کو عملی جامہ پہنانے کے علاوہ ملکی و قومی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔