آرمی چیف نے کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں اصل ہیرو ہمارے شہدا ہیں، جوقومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں، کوئی قومی یا ملک اپنےشہدا کی قربانی کا صلہ پیش نہیں کرسکتی۔
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ا سے دورانِ ملاقات جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک کو پہلے ہی چیلنجز کا سامنا ہے جس میں سیکورٹی، آبی تحفظ، توانائی کی حفاظت کے چیلنجز شامل ہیں اوروہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ مل کر کام کرنے اور روابط بڑھانے کے بھی منتظر ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف فوجی بوٹ دیکھتا ہے تو ایسی پالش کرتا ہے کہ اپنی شکل نظر آنے لگتی ہے، ادھر بھگوڑا، سزا یافتہ، جھوٹا اور بزدل لندن میں بیٹھا ہے، دونوں بھائی کان کھول کر سن لو، تمہارا وقت آگیا ہے۔
بلاول بھٹو مصروف ترین دن میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے بھی آج ملاقات اور 10 بجے امریکی خبر رساں ادارہ سی این این پر کرسچین امان پور کو بھی انٹرویو دیں گے۔
عبدالقدوس بزنجو کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کی کاپی پر سابق وزیراعلیٰ جام کمال، ظہور بلیدی، عارف حسنی اور سلیم کھوسہ سمیت 14 اراکین کے دستخط موجود ہیں۔