Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹس گرفتاری جاری

جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے عدالت پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی، احتساب عدالت
شائع 18 مئ 2022 10:43am

اسلام آباد: احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کردیئے ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلاء عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کردیئے جبکہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی گرفتاری سے فیصلہ مشروط کردیا ۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے عدالت پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔

عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر بھی فیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کردیا۔

بعدازاں احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت اسحاق ڈار کی گرفتاری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا تھا۔

accountability court

Ishaq Dar

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div