Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  
Live
turkiye

پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر آئندہ ماہ پہلی پرواز کرے گا

پہلا ففتھ جنریشن ”ٹی ایف ایکس“ طیارہ 2030 میں پاک فضائیہ شامل کیا جائے گا۔
شائع 22 نومبر 2023 04:23pm

پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ پروگرام میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق پاک ترک ففتھ جنریشن ”ٹی ایف ایکس“ فائٹر جیٹ کی آئندہ ماہ پہلی پرواز کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ کی آئندہ ماہ پہلی پرواز طے ہے۔

پاکستان ترکیہ کے ساتھ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ ائیر سپیریوریٹی فائٹر جیٹ منصوبے پر کام کر رہا ہے، پاکستان ترک ایرو اسپیس انڈسٹری کے ”ٹی ایف ایکس“ طیارے کے پروگرام کا باضابطہ حصہ بن چکا ہے۔

”ٹی ایف ایکس“ طیارے نے رواں برس اپنی پہلی ٹیکسی کی تھی۔

شیڈول کے مطابق پاک فضائیہ میں پہلا ففتھ جنریشن طیارہ 2030 میں شامل کیا جائے گا۔

ترک ایرو اسپیس انڈسٹری کے ”ٹی ایف ایکس اسٹیلتھ طیارے“ میں امریکی ساختہ جنرل الیکٹرک ایف ون ٹین انجن استعمال کئے جائیں گے۔

امریکا کے اعتراض کی صورت میں پاکستان کے پاس برطانوی ساختہ رولز رائس انجن کا آپشن بھی موجود ہے۔

ترک کمپنی برطانیہ کی رولز رائس کمپنی کے ساتھ مل کر نئے انجن کی تیاری پر بھی کام کر رہی ہے۔

پاک ترک ففتھ جنریشن طیارہ 21 میٹر طویل ہے اور اس کے پروں کا پھیلاؤ 14 میٹر تک ہوگا۔

طیارے کا ٹیک آف وزن 27 ہزار 215 کلو گرام ہوگا اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار ماک 1.8 جبکہ کومبیٹ رینج 1100 کلومیٹر ہوگی۔

ٹی ایف ایکس طیارے کی سروس سیلنگ 55 ہزار فٹ تک ہو گی۔

پاکستان ترکیہ کے ساتھ نہ صرف ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ بلکہ بغیر پائلٹ کے فضائی پلیٹ فارمز کی بھی مشترکہ پیداوار پر بھی کام کر رہا ہے۔

دو اگست 2023 کو کراچی میں ملجم کلاس کورویٹ کی لانچنگ پر ترک نائب وزیر دفاع جلال سمیع توفیقچی نے ٹی ایف ایکس پراجیکٹ پر باضابطہ بات چیت کا اعلان کیا تھا۔

ترک نائب وزیر دفاع کے مطابق 200 کے قریب پاکستانی ماہرین پہلے ہی ٹی ایف ایکس پراجیکٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔

ترک ایرو اسپیس کے سی ای او نے فروری 2022 میں ہی ٹی ایف ایکس کو پاک ترک فائٹر پروگرام قرار دیا تھا۔

پاکستان اور ترکیہ دہائی کے آخر میں اپنے ایف سکسٹینز کو فیز آؤٹ کرنا چاہتے ہیں اور انہیں ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹس سے بدلنے کے خواہاں ہیں۔

پاک فضائیہ کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ٹی ایف ایکس پراجیکٹ میں متحرک کردار ادا کرے گا۔

ترک وزیراعظم کی اسرائیل کو سنگین دھمکی پر انقرہ سے صہیونی سفارتی عملہ واپس طلب

اسرائیل کو جنگی مجرم بنا کر پیش کرینگے، کیا مغرب پھر ہلال و صلیب کی جنگ شروع کر رہا ہے، اردوگان کا ریلی سے خطاب
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2023 10:03am
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ہفتے کے روز کہا کہ ترکی اسرائیل کو دنیا کے سامنے جنگی مجرم کے طور پر متعارف کرائے گا۔
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ہفتے کے روز کہا کہ ترکی اسرائیل کو دنیا کے سامنے جنگی مجرم کے طور پر متعارف کرائے گا۔

اسرائیل نے ترکی سے اپنے سفارتی عملے کو واپس طلب کرلیا، اردوگان نے کہا کہ اسرائیل کو جنگی مجرم بنا کر پیش کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ فیصلے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو دھچکا لگا ہے، جنہوں نے صرف گزشتہ سال ہی سفیروں کی دوبارہ تقرری پر اتفاق کیا تھا۔

اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ترکی کے سنگین بیانات کے پیش نظر وہاں سفارتی نمائندوں کی واپسی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوگان نے ہفتے کے روز کہا کہ ترکی اسرائیل کو دنیا کے سامنے جنگی مجرم کے طور پر متعارف کرائے گا۔

استنبول میں فلسطین کے حق میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ ہم اسرائیل کو بھی دنیا کے سامنے جنگی مجرم قرار دیں گے، ہم اس کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

اردوگان نے زور دے کر کہا کہ مغربی دنیا نے اپنے سیاست دانوں اور میڈیا کو غزہ میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو جائز قرار دینے کے لیے متحرک کیا اور اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ یوکرین روس جنگ میں مارے جانے والے شہریوں کے لیے مگرمچھ کے آنسو بہانے والے غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کو خاموشی سے دیکھ رہے ہیں۔

 فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

انہوں نے کہا کہ میں مغرب سے پوچھ رہا ہوں، کیا آپ صلیبی جنگ کا ایک اور ماحول بنانا چاہتے ہیں؟ غزہ میں ہونے والے قتل عام کے پیچھے اصل مجرم مغرب ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ بے شک ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق ہے لیکن انصاف کہاں ہے؟ کوئی دفاع نہیں بلکہ غزہ میں قتل عام کیا جارہا ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ اسرائیل خطے کا ایک پیادہ ہے، جو وقت آنے پر قربان ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً آگ اور خون کے اس ماحول میں افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی ایسی مہم کے لیے بہانہ نہیں بن سکتا جس کا مقصد فلسطینی عوام کی جانب سے مختلف ناموں سے چلائی جانے والی مزاحمت کو بدنام کرنا ہے۔

اردوگان نے کہا کہ میں نے کہا کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے اور اسرائیل اس سے بہت پریشان تھا، خطے میں کھیلے جانے والے کھیل کے اصل مالک وہ ہیں، جو اسرائیلی حکومت کی خواہشات کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اسرائیل ان کے بغیر ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتا۔

مزید پڑھیں

غزہ: اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیاں، حماس کے 150زیر زمین ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا

ایلون مسک کا اسٹار لنک کے ذریعے غزہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان

فلسطین اسرائیل جنگ کے درمیان تربوز کا انوکھا کردار

ترک صدرنے کہا کہ کیا مغرب ایک بارپھر صلیب اور ہلال کی جنگ چاہتا ہے، اگر مغرب نے ایسی کوشش کی، تو جان لےکہ یہ قوم ابھی مری نہیں ہے، ترکی کے لوگ ابھی زندہ ہیں۔

واضح رہے کہ صہیونی فوج فضائی اور زمینی کارروائیاں کرتے ہوئے حماس کے 150 زیر زمین ٹھکانے تباہ کرنے اور حماس کے سربراہ ائر آپریشن سمیت متعدد کارکنوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حماس نے بھی اسرائیلی فوج پر جوابی حملے شروع کردیے اور کئی حملوں کو پسپا کردیا گیا، جس کے نیتجے میں صہیونی فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انٹرنیٹ پر مگرمچھ فروخت کرنے والا شخص گرفتار

ترکیہ کے قانون کے مطابق اس قسم کے جانوروں کی پرورش گھروں میں ممنوع ہے
شائع 25 اکتوبر 2023 05:21pm
تصویر:  TGRTHABER
تصویر: TGRTHABER

جانوروں سے محبت ایک فطری عمل ہے اور بہت سے لوگ اس شوق کی خاطر خطرناک قسم کے جانداروں کو بھی سدھا لیتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اپنی روزی کی خاطر ایسا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

رواں مہینے استنبول میں پولیس نے ایک ترک شخص کو اپنے گھر میں خطرناک جاندار کی پرورش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

اس شخص پر خطرناک جانوروں کو مقامی قانون کے خلاف گھر میں رکھنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

ترکیہ کے قانون کے مطابق اس قسم کے جانوروں کی پرورش گھروں میں ممنوع ہے۔

اسٹیٹ پولیس کے مطابق ترک شہری مگرمچھوں کی پرورش اور ان کی انٹرنیٹ پر فروخت میں ملوث تھا اور اب اس سے استنبول پولیس کے انسداد اسمگلنگ کرائمز ڈائریکٹوریٹ میں زیرحراست تفتیش کی جارہی ہے۔

کیونکہ ترکیہ کے قانون کے مطابق اس طرح کے جانداروں کی خرید و فروخت قابل سزا ہے۔

مزید پڑھیں

مگرمَچھوں نے اپنے ہی مالک کا شکار کرکے بُھوک مٹالی

سونے کی اینٹیں، مگرمچھ، اور بھیس بدلنے کا سامان، حکام کو یوگینی کے گھر سے کیا کچھ ملا؟

میئرنے عوام کی قسمت بدلنے کیلئے مگرمچھ سے شادی کرلی

ترکیہ اسٹیٹ پولیس کے مطابق شہری کے گھر سے 3 چھوٹے مگرمچھ ملے ہیں۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہ شہری اپنے گھر میں خطرناک رینگنے والے جانوروں کی پرورش کر رہا ہے اور ان کی تجارت بھی کر رہا ہے۔

ترک شہری دونوں چھوٹے مگرمچھ اتاشیر کے علاقے میں اپنے گھر میں پال رہا تھا اور انہیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش کر رہا تھا۔

انہوں نے حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص کے خلاف ”اسمگلنگ قانون نمبر 5607 کی خلاف ورزی“ اور ”سی آئی ٹی ای ایس کنونشن کی خلاف ورزی“ کے الزامات پر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

امکان ہے ملزم کو انسداد اسمگلنگ قانون کے تحت قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سکیورٹی ٹیموں نے جانوروں کے ڈاکٹر کی جانچ پڑتال کے بعد خطرناک رینگنے والے جانوروں کو ڈائریکٹوریٹ آف نیچر کنزرویشن اینڈ نیشنل پارکس کے حوالے کر دیا۔

جنگ بندی کرانے کیلئے امریکا نے ترکیہ اور سعودی عرب سے مدد مانگ لی

اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، انٹونی بلنکن
شائع 09 اکتوبر 2023 08:52am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لئے امریکا نے ترکیہ اور سعودی عرب سے مدد مانگ لی۔

ایکس پر امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے لکھا کہ میں نے ترک وزیر خارجہ سے حماس کے اسرائیل پر حملوں پر بات کی، اس دوران جنگ بندی اور حماس کے زیر حراست تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لئے ترکیہ کی وکالت کی حوصلہ افزائی کی۔

اس کے علاوہ انٹونی بلنکن نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

انٹونی بلنکن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکا کے اعلیٰ سفارت کار نے اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا اعادہ کیا جب کہ یو اے ای اور سعودی عرب کو رابطے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

دوسری جانب انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، البتہ حماس کا یہ حملہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے بڑھتے تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش ہوسکتا ہے۔

امریکی سیکرٹری خارجہ نے حماس کے اسرائیل پر حملوں کو روکنے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکا کی غیر متزلزل توجہ کو بھی اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ ہفتے سے اسرائیلی قصبوں پر فلسطینی جنگجوؤں کے برسوں میں ہوئے سب سے سنگین حملے میں ایک کرنل سمیت کم از کم 700 اسرائیلی ہلاک اور 2156 زخمی ہوچکے جب کہ اسرائیل کی غزہ پر جوابی بمباری میں 600 سے زائد فلسطینی شہید اور دو ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

ادھر اسرائیل فلسطین کشیدگی پر غور کے لیے طلب کیے جانے والا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

1967 سے پہلے کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست، اسرائیل پر پاکستان کی واضح پوزیشن سامنے آگئی

امریکا کا اپنا بحری بیڑہ اسرائیل کے نزدیک بھیجنے کا اعلان

اجلاس میں کسی قرارداد پر اتفاق رائے نہ ہوسکا، امریکا کی جانب سے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

ڈرامہ ’کورولس عثمان‘ کے عثمان غازی کا پاکستان آنے کا اعلان، لیکن کیوں؟

‘وہ رواں ماہ اکتوبر میں پاکستان آرہے ہیں’
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2023 07:19pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

اسلامی فتوحات پر مبنی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی مشہور ترک ڈراما سیریز ”کورولس عثمان“ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے پاکستان میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور ایکس کا سہارا لیا۔

بوراک اوزچیوت نے اپنی ایکس پر جاری ویڈیو میں بتایا کہ ’وہ رواں ماہ اکتوبرمیں پاکستان آرہے ہیں‘۔

اداکار نے پاکستان آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے‘۔

براک کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سیریز کے مداحوں نے انہیں اپنے شہروں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

مزید پڑھیں

ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے کردار ’دوآن الپ‘ پاکستان پہنچ گئے

انوشکا اور ویرات کوہلی کا مفت ٹکٹ مانگنے والوں کو زبردست مشورہ

میرا شہزادہ سلیم، ماہرہ نے شادی کی ویڈیو پوسٹ کردی

اس سے قبل اسی ترک سیریز سے ”ارطغرل غازی“ کے مرکزی کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی مذکورہ پرفیوم برانڈ کے ایمبیسڈر کی حیثیت سے پاکستان آ چکے ہیں۔

بوراک اوزچیوت نے سلطنتِ عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی پر مبنی تاریخی سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے ’کورولس عثمان‘ کے مرکزی کردار سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

ترکیہ میں اب پارلیمنٹ بند اور بغاوتیں کامیاب نہیں ہوتیں، اردوان

دہشت گرد ترکیہ میں اپنے مقاصد کبھی حاصل نہیں کر سکیں گے، ترک صدر
شائع 01 اکتوبر 2023 07:44pm
ترک صدر رجب طیب اردوان اتوار کو پارلیمنٹ سے خطاب کر رہے ہیں (تصویر: اے ایف پی)
ترک صدر رجب طیب اردوان اتوار کو پارلیمنٹ سے خطاب کر رہے ہیں (تصویر: اے ایف پی)

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں اب نہ تو پارلیمنٹ بند ہوتی ہے اور نہ ہی بغاوتیں کامیاب ہوتی ہیں۔

صدر اردوان نے وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملے کے کچھ دیر بعد پارلیمانی اجلاس میں شرکت کی، جو اس پارلیمنٹ بلڈنگ میں منعقد کیا گیا تھا جو دھماکے کی جگہ سے کچھ ہی دور تھی۔

پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں صدر اردوان نے کہا کہ دہشت گرد ترکیہ میں اپنے مقاصد کبھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’انقرہ میں آج ہوئی دہشت گردی کی کارروائی، جس میں پولیس کی بروقت مداخلت کی بدولت دو مجرموں کو ختم کر دیا گیا، دہشت گردی کی آخری لہر ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ امن اور شہریوں کی سلامتی کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

صدر اردوان نے کہا کہ اب ہم ایسے ملک میں نہیں رہتے جہاں پارلیمنٹ بند ہوئی اور بغاوتیں ہوئیں، ہمارا نیا فرض اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے پاس ایک نیا سویلین آئین ہو۔

بچوں کونشہ آور اشیاء پلانے، ریپ کیلئے تیار کرنے والا تُرک ڈاکٹر گرفتار

ملزم ماہر تعلیم بھی ہے، واقعے نے ترکیہ کو ہلا کر رکھ دیا
شائع 18 ستمبر 2023 03:02pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ترکیہ میں پیش آنے والے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ایک ڈاکٹر کواس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے کلینک میں بچوں کو نشہ آور اشیاء پلانے سمیت متعدد جرائم سرانجام دیتا تھا۔

ڈاکٹرپر الزام ہے کہ وہ بچوں کو نشہ کراکے انہیں ان کے ہی خاندان کے دیگر افراد سے ریپ کرنے پراکساتا، انہیں نفسیاتی طور پر کمزور کرنے کے ساتھ ہی فتح گولن کی تحریک میں بھرتی کرنے کی کوشش کرتا تھا۔

العریبیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق ترک ڈاکٹرکی ان حرکتوں سے پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ بچوں کی شکایات سامنے آئیں، جس پر حکام نے کارروائی کرتے کرتے ہوئے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا۔

ملزم ڈاکٹر کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، جوایک ماہر تعلیم بھی ہے اور استنبول کی ایک پبلک یونیورسٹی میں لیکچرار تھا، جس کو جولائی 2016 کے وسط میں ہونے والی رجب طیب اردگان حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ملازمت سے فارغ کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹر کو اس کو اس وقت ترکیہ کے مبلغ فتح اللہ گولن کی سربراہی میں ایک گروپ میں شامل ہونے کے الزام میں ایک سال کے لیے قید کیا گیاتھا۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ ملزم ڈاکٹر استنبول کے علاقے بکیرکوئی اپنے کلینک میں کام کر رہا تھا کہ اسے 14 ستمبر کو حراست میں لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔

تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ ڈاکٹر کو کس سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر بچوں کو بے ہوشی کرنے کے لیے کیٹامائن کا استعمال کرتا تھا . اس عمل سے متاثرہ بچوں کی تعداد تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔

استنبول کے پبلک پراسیکیوٹر کو 5 شکایات موصول ہوئیں۔ بعد میں 7 دیگر بچوں کی شہادتیں بھی سنی گئیں۔ یہ سب بچے اس ڈاکٹر کے پاس علاج کرانے گئے تھے۔

ترک صدر کا ایلون مسک سے ٹیسلا فیکٹری تعمیر کرنے کا مطالبہ

ٹیسلا کی ساتویں فیکٹری میکسیکو کی شمالی ریاست نیوو لیون میں زیر تعمیر ہے
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2023 11:31am
فوٹو — ڈیلی صباح
فوٹو — ڈیلی صباح

ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایلون مسک سے ترکیہ میں ٹیسلا کی فیکٹری تعمیر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق رجب طیب اردگان نے ایلون مسک سے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے قریب واقع فلک بوس عمارت ترکش ہاؤس میں ایک ملاقات کے دوران یہ سوال کیا۔

رجب طیب اردگان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں ہیں۔

ٹیسلا اور واشنگٹن میں ترک سفارت خانے نے فوری طور پر خبر رساں ادارے روئٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

ایلون مسک آج کیلیفورنیا میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بھی ملاقات کریں گے جس میں چیت مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی پر مرکوز ہوگی۔

ٹیسلا نے اگست میں بھارت میں ایک فیکٹری بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جو کم قیمت میں الیکٹرک کار تیار کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کی اس وقت 6 فیکٹریاں ہیں اور وہ میکسیکو کی شمالی ریاست نیوو لیون میں ساتویں فیکٹری تعمیر کر رہی ہے۔

ایلون مسک نے مئی 2023 میں کہا تھا کہ کمپنی ممکنہ طور پر اس سال کے آخر تک ایک نئی فیکٹری کے لئے جگہ کا انتخاب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے ”ایک پر ایک فری“ کی ناقابل یقین شاندار آفر

ٹویٹر میں برطرفیوں کے طوفان کے بعد کتنا عملہ باقی بچا ہے؟

رواں سال اب تک ٹیسلا کے حصص میں 123 فیصد اضافہ ہوا ہے اور آٹو میکر نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ اس نے اپنی 50 لاکھ ویں کار تیار کی ہے۔

مساجد میں شراب پی کر ریاست کو للکارنے والا گرفتار

گرفتار شخص نے دیگر شراب پینے والوں کو بھی کہا کہ وہ بھی مسجد میں شراب پئیں۔
شائع 16 ستمبر 2023 07:34pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ترکیہ کے شہر استنبول کی مساجد میں کھلے عام شراب نوشی کرتے ہوئے ریاست کو للکارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر گزشتہ کچھ دنوں سے متعدد تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی تھیں، ایک شخص ترکیہ کی مختلف مساجد میں کھلے عام شراب نوشی کرتا اور پھر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیتا تھا۔

مذکورہ شخص جو تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتا ان میں ریاست کو بھی للکارتا، ساتھ ہی کہتا کہ استنبول میں 3200 مساجد ہیں کوئی مجھے ڈھونڈ نہیں سکے گا، اس شخص نے دیگر شراب پینے والوں کو بھی کہا کہ وہ بھی مسجد میں شراب پئیں۔

ان تمام پوسٹ اور دھمکی آمیز پیغامات کے بعد ترکیہ پولیس حرکت میں آگئی۔

ملزم کی ایک پوسٹ پر کسی نے کمنٹس کرتے ہوئے بتایا کہ تصویر میں موجود یہ مسجد قانونی سلطان سلیمان مسجد ہے جس کے بعد ترکیہ پولیس نے سوشل میڈیا کی مدد سے مجرم کو ٹریک کیا۔

مزید پڑھیں

برطانیہ میں کتوں کی ایک مخصوص نسل پر پابندی عائد

ممبئی: شدید بارش میں لینڈنگ کرنیوالے طیارے میں آگ لگ گئی

خواتین کی جیل سے آنے والی آوازوں نے علاقہ مکینوں کی زندگی مشکل کردی

مسجد تک رسائی حاصل کرنے کے بعد پولیس وہاں نصب کیمروں کی مدد سے واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے مجرم تک پہنچ گئی۔

چند ہی گھنٹوں میں مسجد میں شراب پینے اور ویڈیو بنا کر ریاست کو للکارنے والا شخص ترکیہ پولیس کے ہاتھ لگ گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

آرمی چیف کا دورہ ترکیہ، پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا

ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران پاکستانی آرمی انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 08:27pm
تصویر: ایکس/پاکستان آرمڈ فورسز نیوز
تصویر: ایکس/پاکستان آرمڈ فورسز نیوز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے سرکاری دورے پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان سمیت وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ترک فوج کی کوششوں کو سراہا اور ترکیہ کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے معیار کی تعریف کی۔

ترک رہنماؤں نے رواں سال فروری میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران پاکستانی آرمی انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مصیبت اور خوشی کے لمحات میں کھڑا رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتا رہے گا۔

آرمی چیف کو وزیر دفاع اور کمانڈر ترک لینڈ فورسز نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ سے نوازا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مضبوط اور برادرانہ ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے، پاک فوج ترکیہ کی بَری افواج کو متعدد شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

یوکرین کے اناج معاہدے کی بحالی کیلئے ترک صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات

ملاقات میں اناج معاہدے کی بحالی سمیت مختلف علاقائی امور پر بات چیت
شائع 04 ستمبر 2023 07:01pm
روسی شہر سوچی میں ترک صدر ، ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کررہے ہیں، رفوٹو ــ روئٹرز
روسی شہر سوچی میں ترک صدر ، ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کررہے ہیں، رفوٹو ــ روئٹرز

یوکرین کے اناج معاہدے کی بحالی کیلئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے روسی شہر سوچی میں ملاقات کی ہے۔ جس میں اناج معاہدے سمیت مختلف علاقائی امور پر بات چیت کی گئی۔

روس کے شہر سوچی میں ترک صدر اور ولادیمیر پوٹن کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ روسی صدر نے رجب طیب اردوان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترک صدر نے پیوٹن سے ملاقات میں اپنے افتتاحی کلمات میں کہا، ہر کوئی اناج راہداری کے مسئلے کو دیکھ رہا ہے۔

طیب اردوان کا روس میں خیرمقدم کرتے ہوئے پوٹن نے کہا کہ ’ہم اس سوال پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔‘

واضح رہے کہ دونوں عالمی رہنماؤں کی ملاقات روس کی جانب سے اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں طے پانے والے اناج کے معاہدے سے دستبرداری کے تقریبا دو ماہ بعد ہوئی۔

ترکی روس کو اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے پر آمادہ کرنا چاہتا ہے ، جس نے یوکرین کو بحیرہ اسود کے پار زرعی سامان (اجناس وغیرہ) برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

یاد رہے کہ روس ، اناج کے جس معاہدے سے دستبردار ہوا تھا اس میں یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ کے دوران بحیرہ اسود کی اپنی تین بندرگاہوں سے اناج اور دیگر اجناس برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن روسی حدود میں ڈرون حملے کے بعد روس نے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی بحیرہ اسود سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

نوال سعید عمران خان کے ساتھ ترکی میں؟ تصویر وائرل

باز کی نگاہ رکھنے والے لوگوں نے اہم منظر پکڑ لیا۔
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 11:45pm
اسکرین گریب: انسٹاگرام/نول سعید
اسکرین گریب: انسٹاگرام/نول سعید

پاکستان کی حسین ترین اداکاراؤں میں سے ایک نوال سعید کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔

نوال سعید ترکیہ کے شہر بوڈرم میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور وہاں سے اپنے چاہنے والوں کو اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے مسلسل تصاویر جاری کر رہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک تصویر جاری، جسے دیکھنے والے ششدر رہ گئے۔

 اسکرین گریب: انسٹاگرام/نول سعید
اسکرین گریب: انسٹاگرام/نول سعید

سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ تصویر میں ان کے پیچھے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مشابہہ ایک شخص موجود ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اس تصویر میں نوال سعید کو آسمانی اور سفید ٹاپ کے ساتھ سیاہ ٹائڈز پہنے اور کمر پر چھوٹا سا بیگ لٹکائے دیکھا جاسکتا ہے، جو کیمرے کو پوز دیتے ہوئے مسکرا رہی ہیں۔

اس تصویر پر جہاں نوال سعید کے مداح ان کے حسن کی تعریف کرتے نظر آئے، وہیں کچھ باز کی نگاہ رکھنے والے باریک بین افراد کی توجہ ان کے پیچھے بیٹھے شخص نے اپنی جانب مبذول کرالی۔

تصویر میں نوال سعید کے پیچھے جو شخص موجود ہے وہ عمران خان سے کچھ زیادہ ہی ملتا جلتا ہے۔

 اسکرین گریب: انسٹاگرام/نول سعید
اسکرین گریب: انسٹاگرام/نول سعید

اس شخص کے بھورے بالوں کا اسٹائل بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے مشہور کردار ”رادھے موہن“ جیسا ہے، جو نیلی شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس چشمہ لگائے بیٹھا کسی اور جانب دیکھ رہا ہے۔

نوال کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’سیاہ لباس میں کھڑا شخص عمران خان سے مل رہا ہے، اگر عمران خان کو فلم تیرے نام میں سلمان خان کا کردار کرنے کا موقع ملتا تو وہ ایسے ہی دکھتے۔‘

 اسکرین گریب: انسٹاگرام/نول سعید
اسکرین گریب: انسٹاگرام/نول سعید

اس کمنٹ پر نوال سعید نے ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت بہترین مشاہدہ کیا ہے، وہ یہ بات جان کر بے حد خوش ہونگے۔‘

گندم کی خاک سے ترکی کی بندرگاہ پر زوردار دھماکا، متعدد افراد زخمی

دھماکے کی وجہ سے علاقے میں شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں، حکام
شائع 07 اگست 2023 08:12pm

ترکی کی ڈیرنس بندرگاہ کے قریب اناج کے سائلوز میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے ۔

ترکی کے صوبے ”کوکیلی“ کے گورنر یاووز نے پیر کو بتایا کہ اناج بورڈ کے سائلوس کے قریب تقریباً دو بجکر 40 منٹ پر ایک دھماکہ ہوا۔

گورنر کے مطابق ’ابتدائی جائزے سے پتہ چلا ہے کہ دھماکا ایک جہاز سے سائلو میں گندم کی منتقلی کے دوران گندم کی دھول کے کمپریشن کی وجہ سے ہوا۔‘

سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دھوئیں کے ایک بڑے بادل کو دکھایا گیا ہے۔

یاووز نے کہا، ’ہمیں بتایا گیا تھا کہ تکنیکی طور پر یہ ممکن ہے کہ گندم کی دھول کے کمپریشن کی وجہ سے دھماکا ہوسکتا ہے، لیکن ہم ہر ممکنہ وجہ کی چھان بین کر رہے ہیں۔‘

گورنر نے مزید کہا کہ ’ہم نے اپنے ساتھیوں کو جائے وقوعہ سے فوری طور پر بچایا اور فوری طور پر ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس اب تک 10 زخمی ہیں، جن میں سے دو کی حالت قدرے زیادہ سنگین ہے۔‘

تاہم ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”انادولو“ نے پیر کو بتایا کہ زخمی ہونے والے 12 افراد میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترکیہ زلزلہ، کیا واقعی نیوکلئیر پلانٹ میں دھماکہ ہوا؟

استنبول دھماکے میں ملوث شامی خاتون گرفتار

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق دھماکے کی وجہ سے علاقے میں شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

الجزیرہ کے نمائندے کوسی اوگلو نے بتایا کہ، ’علاقے میں ہر کوئی خوفزدہ تھا کیونکہ اس بڑے دھماکے کے اثرات ازمیت خلیج کے ارد گرد محسوس کیے گئے جہاں یہ بندرگاہ واقع ہے‘۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ترک حکام نے بتایا کہ واقعے میں 13 سائلوز اور آؤٹ بلڈنگز کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔

وزیراعظم کی ترکیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت

پاک بحریہ میں ایک اور اضافہ، ملجم کلاس کورویٹ 'طارق' بیڑے میں شامل
اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 01:11pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے، ساتھ ہی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مالی مشکلات کے باوجود آپ کیلئے 20 کروڑ کا تحفہ لایا ہوں۔

پاک بحریہ میں ملجم کلاس کورویٹ ’طارق‘ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ وقت ہے ہم اپنے اسٹریٹیجک تعاون کو بڑھائیں، سی پیک ایک کامیابی کی شاہراہ ہے، ہم نے سی پیک کےدوسرے مرحلے جو شروع کردیا ہے، سی پیک سے بزنس ٹرانزیکشن میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے ترکیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی کاوشوں میں شامل ہوں۔

اس موقع پر ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے ملجم کی لانچنگ تقریب میں شریک ہوں، پاکستان اور ترکیہ کی حکومتوں اور عوام نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا، ترکیہ اور پاکستان کو سرحدی دہشتگردی کا سامنا ہے۔

جودت یلماز نے کہا کہ ترکیہ کی دفاعی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر نے بحری جہاز پی این ایس طارق کا افتتاح کیا ہے۔

پاکستان میں تیار ہونے والے ملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق کو آج لانچ کیا گیا۔

کراچی شپ یارڈ میں بحری جہاز پی این ایس طارق کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر جیو ڈت لیماز اور ترکیہ کے قومی دفاع کے نائب وزیر جمال سمیع شریک ہوئے۔

ملجم جہاز ایک کثیر المقاصد جنگی بحری جہاز ہے جو سطح آب، زیر آب اور فضائی آپریشن سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جہاز اپنے سرفیس ٹو سرفیس میزائلوں اور مین گن سے درمیانے سائز کے اہداف کا پتہ لگانے اور ان پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ ترکیہ کے نائب صدر خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے۔ ترک نائب صدرکی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یاد داشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔

وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے جبکہ شہباز شریف کراچی قیام کے دوران تاجروں کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کا شہر قائد کا دورہ ایک روزہ ہوگا۔

پی این ایس طارق، کثیر المقاصد جنگی بحری جہاز

ترک ڈیفنس کمپنی کے ساتھ معاہدے کے تحت کراچی شپ یارڈ میں چوتھا ملجم بحری جہاز بھی تیار کیا گیا۔

پی این ایس طارق جہاز سطح آب، زیر آب اور فضائی اہداف کا پتہ لگانے کے لیے جدید ترین سینسر سے لیس ہے اور ان اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے جارحانہ اور دفاعی دونوں ہتھیار رکھتا ہے۔

ملجم جہاز ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ کیمپ کاپٹر سے بھی لیس ہوگا۔

کموڈور جہانزیب کا کہنا ہے کہ جدید جنگی جہاز کی تیاری سے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا، پاک نیوی دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

واضح رہے کہ پہلا ملجم جہاز پی این ایس بابر 15 اگست 2021 کو استنبول، ترکیہ میں لانچ کیا گیا۔

دوسرا جہاز پی این ایس بدر 20 مئی 2022 کو کراچی شپ یارڈ میں لانچ کیا گیا۔

تیسرا جہاز پی این ایس خیبر 25 نومبر 2022 کو استنبول ترکیہ میں لانچ کیا گیا تھا۔

ترکیہ کے ساتھ اس منصوبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، کراچی شپ یارڈ کی اپ گریڈیشن اور خصوصی طور پر پاک بحریہ کے لیے بنائے جا رہے جناح کلاس فریگیٹس کے ڈیزائن کی باہمی تعاون سے تیاری بھی شامل ہے۔

ترکیہ میں سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پرفائرنگ

فائرنگ کرنے والا شخص ذہنی مریض بتایا جا رہا ہے۔
اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 02:38pm
فائرنگ کے بعد سویڈش سفارت خانے کے باہر ایمبولینسز کھڑی ہیں (تصویر: دی ویسٹ)
فائرنگ کے بعد سویڈش سفارت خانے کے باہر ایمبولینسز کھڑی ہیں (تصویر: دی ویسٹ)

ترکیہ کے شہر ازمیر میں واقع سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پر فائرنگ سے وہاں کام کرنے والی ترک خاتون شدید زخمی ہوگئیں، خاتون سفارتی مشن میں سیکرٹری کے طور پر کام کر رہی تھی

ترک میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ حکام کی جانب سے فائرنگ کرنے والا شخص ذہنی مریض بتایا جا رہا ہے۔

مقامی گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ ایک ”ذہنی طور پر معذور“ شخص نے منگل کو 9 بج کر 45 منٹ پر کیا۔

دوسری جانب سویڈن کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر فائرنگ کے واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سویڈن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سویڈش قونصل جنرل بدھ کو ازمیر جائیں گے تاکہ اس واقعے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکیں۔

وزارت نے کہا کہ وہ استنبول میں قونصلیٹ جنرل اور ترکی میں اس کے عملے کے ساتھ قریبی بات چیت کر رہی ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ قونصلیٹ جنرل ازمیر میں اعزازی قونصلیٹ اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وزارت نے کہا کہ وہ ”سفارتی خدمات کو درپیش خطرے یا حفاظتی اقدامات کے بارے میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گی، کیونکہ اس سے ان اقدامات کے مقصد کے خلاف خطرہ ہے۔“

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے رپورٹ کیا کہ حملہ سویڈن کے اعزازی قونصل خانے کے باہر ہوا۔ اس نے مزید کہا کہ زخمی خاتون، جو ، اس کی حالت تشویشناک تھی۔

ترک نشریاتی ادارے ”ہیبر ترک“ نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ ویزا درخواست کے عمل سے متعلق تنازعہ سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔ واقعے کے پیچھے کسی سیاسی مقصد کا فوری طور پر کوئی اشارہ نہیں ملا۔

گورنر کے دفتر نے بتایا کہ ترک حکام نے حملہ آور کو بندوق کے ساتھ حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

ترکی میں 7 برس قبل ہوئی ناکام بغاوت کی یاد میں کراچی میں شجرکاری

15 جولائی 2016 کو ترک حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی تھی۔
شائع 17 جولائ 2023 02:11pm
تصویر: ینی سفاک
تصویر: ینی سفاک

ترکی کی ایک سرکاری امدادی ایجنسی نے 15 جولائی 2016 کو ترکی میں ہونے والی نام نہاد بغاوت ناکام بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا، اور اس سسلے میں ہفتے کو کراچی کے ایک کمیونٹی پارک میں سینکڑوں درخت لگائے گئے۔

ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (TIKA) نے 15 جولائی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی کے جنوبی ضلع میں واقع پارک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں 250 سے زائد پودے لگائے۔

تقریب میں مقامی اور ترک کمیونٹی کے اراکین، باوائز اینڈ گرلز اسکاؤٹس اور میڈیا کے ماہرین نے شرکت کی۔

ٹیکا پہلے ہی پاکستان بھر میں ترقیاتی، صحت اور تعلیمی منصوبوں کا ایک سلسلہ چلا رہا ہے، اب اس پارک کو مزید خوبرو بنائے گا۔

تقریب کا آغاز بصارت سے محروم بوائے اسکاؤٹ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد ترکی اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے، اور ایک منٹ کیلئے خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس قونصل جنرل اوگوز کوزانلی نے کہا کہ 15 جولائی کے شہداء نے اپنے خون سے ترکی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ لکھا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے عوام اور سیکورٹی فورسز نے متحد ہو کر 15 جولائی 2016 کو اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ جمہوریت کو بچایا۔

TIKA کراچی کے کوآرڈینیٹر حلیل ابراہیم بساران نے کہا کہ انقرہ اور اسلام آباد ہمیشہ مشکل وقت میں ایک ساتھ کھڑے رہے ہیں، چاہے وہ اس سال فروری میں ترکی میں تباہ کن زلزلہ ہو یا گزشتہ سال پاکستان میں غیر معمولی سیلاب۔

پاکستان کے عوام 15 جولائی کو ترکی میں جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے والے سازشیوں کے خلاف کامیاب جدوجہد میں اپنے ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

دہشت گرد گروپ FETO کی جانب سے ترک حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش 15 جولائی 2016 کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب شروع ہوئی اور اگلے دن صبح 8 بجے تک اسے ناکام بنا دیا گیا۔

FETO اور امریکہ میں مقیم اس کے رہنما فتح اللہ گولن نے شکست خوردہ بغاوت کی منصوبہ بندی کی، جس میں 253 افراد ہلاک اور 2,734 زخمی ہوئے۔

انقرہ یہ الزام بھی لگاتا ہے کہ FETO ترکی کے اداروں بالخصوص فوج، پولیس اور عدلیہ میں دراندازی کے ذریعے ریاست کا تختہ الٹنے کی ایک طویل مہم کے پیچھے ہے۔

ترکیہ نے نیٹو رکنیت کیلئے سوئیڈن کی حمایت کردی

امریکا کی ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کی حمایت
شائع 11 جولائ 2023 03:44pm
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز

ترکیہ نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) رکنیت کے لئے سوئیڈن کی حمایت کردی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے سوئیڈن کو نیٹو کا رکن بنانے کی حمایت کردی ہے اور اپنا ویٹو واپس لے لیا ہے، ترکیہ کی مخالفت کے سبب ہی سوئیڈن اب تک نیٹو میں شامل نہیں ہو رہا تھا۔

امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کےمطابق اردگان کی جانب سے حمایت کے اعلان سے ایک دن قبل امریکی صدر جو بائیدن نے ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

سوئیڈن کی جانب سے ترکیہ کے کرد علیحدگی پسندوں کو پناہ دیئے جانے پر انقرہ اور اسٹاک ہولم کے درمیان ایک برس سے شدید کشیدگی چل رہی تھی جس میں اس وقت اضافہ ہوا جب سوئیڈشن انتہا پسندوں نے رواں برس کے آغاز میں ترک سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔

سوئیڈن میں حالیہ گستاخانے واقعے سے اس کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ تھا لیکن سوئیڈش حکومت نے نہ صرف حالیہ واقعے کی مذمت کی بلکہ بے حرمتی کرنے والے عراقی پناہ گزین کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی۔

ترک صدر اردگان اور سوئیڈن کے وزیراعظم کے درمیان لتھوانیا کے شہر ویلنیوس میں ملاقات ہوئی جس کی میزبانی نیٹو کے سربراہ جینز سٹولٹن برگ نے کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد نیٹو سربراہ نے پیر کو اعلان کیا کہ اردگان نے سوئیڈن کی نیٹو رکنیت کی حمایت کردی ہے اور اپنی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ فیصلے کی جلد سے جلد توثیق کر دے۔

نیٹو چیف نے سوئیڈش وزیراعظم اور ترک صدر کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ترک صدر اردگان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

ترکیہ کی جانب سے حمایت کے اعلان کے فوری بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کی حمایت کردی ہے۔

ترکی کے تحفظات دور کرنے کے لیے سوئیڈن کے اقدامات

سوئیڈن نے بھی ترکیہ کے تحفظات دور کرنے کے لئے کئی اقدامات کیے جن میں ترک مخالف عسکریت پسندوں کی گرفتاری شامل ہے۔

اس کے علاوہ سوئیڈن کی وزارت انصاف کی جانب سے مقدس کتابوں کی بے حرمتی کے خلاف قانون بنانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

استنبول: آیاصوفیہ آنے والا سیاح متاثر ہوکردائرہ اسلام میں داخل

تاریخی مقام پر قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 11 جولائ 2023 03:17pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

استنبول کی تاریخی مسجد آیا صوفیا میں آنے والاروسی سیاح تعلیمات سے متاثرہو کردائرہ اسلام میں داخل ہوگیا۔

ترک میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئرکی گئی ہے جس میں روسی سیاح کو کلمہ شہادت پڑھ کر قبول اسلام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کیپشن میں بتایا گیا کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے نومسلم کا نیا نام احمد دنیزرکھا گیا ہے۔

سروسیاحت کی غرض سے اس تاریخی مقام مقدسہ آنے والا یہ سیاح آنے سے قبل ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تھا لیکن آیا صوفیا میں امام کی جانب سے دیا جانے والا صحیح بخاری کا درس دینے کے بعد اس نے دائرل اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔

ترکیہ نے روس کے رکھوائے بڑے اور اہم یوکرائنی جنگی قیدی رہا کردیے

ترکیہ کا نیٹو میں شمولیت پر یوکرین کی مکمل حمایت کا اعلان
شائع 09 جولائ 2023 10:34am
ولادیمیر زیلنسکی ترکی سے واپس آنے والے یوکرینی کمانڈروں کے ساتھ۔ (تصویر: یوکرائنی صدارتی پریس سروس/ٹویٹر)
ولادیمیر زیلنسکی ترکی سے واپس آنے والے یوکرینی کمانڈروں کے ساتھ۔ (تصویر: یوکرائنی صدارتی پریس سروس/ٹویٹر)

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ترکیہ کے دورے سے واپس آتے ہوئے اپنے ساتھ ماریوپول میں یوکرین کے گیریژن کے پانچ سابق کمانڈروں کو گھر لے آئے ہیں، ان کناڈروں کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ترکیہ میں ہی رہنا تھا۔ جبکہ روس نے فوری طور پر ان افراد کی رہائی کی مذمت کی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ترکیہ نے قیدیوں کے تبادلے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے اور ماسکو کو مطلع کرنے میں ناکام رہا ہے۔

یوکرین میں ہیرو سمجھے جانے والے مذکورہ کمانڈروں نے گزشتہ سال ماریوپول بندرگاہ کے دفاع کی قیادت کی تھی، جو روسی حملے میں ہتھیایا گیا سب سے بڑا شہر تھا۔

حملے کے نتیجے میں ماریوپول میں ہزاروں شہری مارے گئے، روسی افواج نے تین ماہ کے محاصرے کے دوران شہر کو برباد کر دیا۔

یوکرین کے ان محافظوں نے ازوسٹال سٹیل پلانٹ کے نیچے سرنگوں اور بنکروں میں قیام کیا، یہاں تک کہ کیف نے انہیں گزشتہ سال مئی میں ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا۔

ماسکو نے ان میں سے کچھ کو ستمبر میں انقرہ کی ثالثی میں قیدیوں کے تبادلے میں رہا کیا، ان شرائط کے تحت کہ کمانڈرز جنگ کے خاتمے تک ترکی میں ہی رہیں گے۔

جمعہ کو استنبول میں ترک صدر طیب ایردوان سے ملاقات کرنے والے زیلنسکی نے کہا کہ ہم ترکیہ سے وطن واپس آ رہے ہیں اور اپنے ہیروز کو گھر لا رہے ہیں۔

انہوں نے میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر جاری پیغام میں کہا، ’یوکرین کے فوجی ڈینس پروکوپینکو، سویاتوسلاو پالمار، سرہی وولینسکی، اولیہ خومینکو، ڈینس شلیہ آخر کار اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ہوں گے‘۔

پیسکوف نے روس کی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کو بتایا، ’ہمیں اس بارے میں کسی نے اطلاع نہیں دی۔ معاہدوں کے مطابق ان کمانڈرز کو تنازع کے خاتمے تک ترکی کی سرزمین پر رہنا تھا۔‘

پیسکوف نے کہا کہ یہ رہائی ترکیہ کے نیٹو اتحادیوں کی طرف سے فوجی اتحاد کے اگلے ہفتے ہونے والے سربراہی اجلاس کے سلسلے میں شدید دباؤ کا نتیجہ ہے جس میں یوکرین کو اپنی مستقبل کی رکنیت کے بارے میں مثبت اشارے ملنے کی امید ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یوکرین نیٹو کی رکنیت کا حقدار ہے۔

استنبول میں یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں طیب اردوان نے کہا کہ ترکی یوکرین کی نیٹو کی رکنیت کی خواہشات کی حمایت کرتا ہے۔

زیلنسکی نے اردگان کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں، امن کا فارمولا ہمارے ممالک، ہمارے لوگوں اور ہمارے مفادات کا تحفظ ہے۔

زیلنسکی نیٹو کے ایک اہم سربراہی اجلاس سے پہلے یورپی ممالک کا دورہ کررہے ہیں۔

اپنے ریمارکس میں، زیلنسکی نے کوئی وضاحت نہیں کی کہ کمانڈروں کو اب گھر واپس جانے کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے۔ جبکہ ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

ترکیہ: تاخیرسے ائرپورٹ پہنچنے والے دو مسافروں کا رن وے تک پہنچنے کیلئے انوکھا اقدام

جہاز میں داخلے کی اس انوکھی کوشش پر دونوں کو گرفتار کرلیا گیا
شائع 06 جولائ 2023 11:20am
تصویر:اسکرین شاٹ/ العریبیہ
تصویر:اسکرین شاٹ/ العریبیہ

ترکیہ میں صبیحہ ائرپورٹ پر تاخیرسے پہنچنے والے دو مسافروں نے جہاز میں داخل ہونے کی کوششوں سے ہلچل مچادی۔

مسافرجس وقت استنبول کے ائرپورٹ پہنچے تو ڈیپارچر لاؤنج بند ہوچکا تھا، مسافروں کی مطلوبہ پرواز اے 321 این ای او نے تل ابیب کیلئے اڑان بھرنا تھی۔

دونوں نے لاؤنج بند ہوجانے کے باوجود رن وے تک پہنچنے کے لیے ایرو برج کے ذریعے داخل ہوکرطیارے میں سوار ہونے کے ارادے سے چھلانگ لگا دی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ویڈیوز وائرل ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسافر راہداری سے چند میٹر کی اونچائی سے چھلانگ لگا رہا ہے جبکہ دوسرا مراہداری میں پھنس گیا جسے کھینچ کر نکالا گیا۔

العریبیہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دھاوا بولنے والے افراد کا مقصد دیگر مسافروں کو نقصان پہنچانا نہیں تھا بلکہرن وے میں داخل ہونا تھا۔ دونوں مسافر دیر سے پہنچے اور ان کا طیارہ اڑنے والا تھا۔

مسافروں کے اس اچانک اقدام سے افرا تفری کی فضا پیدا ہوگئی جس کے باعث پرواز ایک گھنٹہ تاخیرکا شکارہو ئی۔

ائرپورٹ کے اندر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا جب وہ ایسا کرنے کے بعد عملے کو جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دینے پر مجبور کررہے تھے۔