Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

انٹرنیٹ پر مگرمچھ فروخت کرنے والا شخص گرفتار

ترکیہ کے قانون کے مطابق اس قسم کے جانوروں کی پرورش گھروں میں ممنوع ہے
شائع 25 اکتوبر 2023 05:21pm
تصویر:  TGRTHABER
تصویر: TGRTHABER

جانوروں سے محبت ایک فطری عمل ہے اور بہت سے لوگ اس شوق کی خاطر خطرناک قسم کے جانداروں کو بھی سدھا لیتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اپنی روزی کی خاطر ایسا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

رواں مہینے استنبول میں پولیس نے ایک ترک شخص کو اپنے گھر میں خطرناک جاندار کی پرورش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

اس شخص پر خطرناک جانوروں کو مقامی قانون کے خلاف گھر میں رکھنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

ترکیہ کے قانون کے مطابق اس قسم کے جانوروں کی پرورش گھروں میں ممنوع ہے۔

اسٹیٹ پولیس کے مطابق ترک شہری مگرمچھوں کی پرورش اور ان کی انٹرنیٹ پر فروخت میں ملوث تھا اور اب اس سے استنبول پولیس کے انسداد اسمگلنگ کرائمز ڈائریکٹوریٹ میں زیرحراست تفتیش کی جارہی ہے۔

کیونکہ ترکیہ کے قانون کے مطابق اس طرح کے جانداروں کی خرید و فروخت قابل سزا ہے۔

مزید پڑھیں

مگرمَچھوں نے اپنے ہی مالک کا شکار کرکے بُھوک مٹالی

سونے کی اینٹیں، مگرمچھ، اور بھیس بدلنے کا سامان، حکام کو یوگینی کے گھر سے کیا کچھ ملا؟

میئرنے عوام کی قسمت بدلنے کیلئے مگرمچھ سے شادی کرلی

ترکیہ اسٹیٹ پولیس کے مطابق شہری کے گھر سے 3 چھوٹے مگرمچھ ملے ہیں۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہ شہری اپنے گھر میں خطرناک رینگنے والے جانوروں کی پرورش کر رہا ہے اور ان کی تجارت بھی کر رہا ہے۔

ترک شہری دونوں چھوٹے مگرمچھ اتاشیر کے علاقے میں اپنے گھر میں پال رہا تھا اور انہیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش کر رہا تھا۔

انہوں نے حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص کے خلاف ”اسمگلنگ قانون نمبر 5607 کی خلاف ورزی“ اور ”سی آئی ٹی ای ایس کنونشن کی خلاف ورزی“ کے الزامات پر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

امکان ہے ملزم کو انسداد اسمگلنگ قانون کے تحت قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سکیورٹی ٹیموں نے جانوروں کے ڈاکٹر کی جانچ پڑتال کے بعد خطرناک رینگنے والے جانوروں کو ڈائریکٹوریٹ آف نیچر کنزرویشن اینڈ نیشنل پارکس کے حوالے کر دیا۔

internet

lifestyle

turkiye

Pet Animals

Crocodile

Turkiye state police

Turkish civilian

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div