آج کی ریسیپی: فنگر فش ود ٹاٹر ساس

شائع 06 جون 2017 04:23am

fish-fingers-625_625x350_71474443801

:اجزاء

:ٹارٹر سوس کے لیے
مایونیز آدھا کپ
(اچاری کھیرا ایک کھانے کا چمچ ﴿باریک کٹا ہوا
(اچاری پیاز ایک کھانے کا چمچ ﴿باریک کٹی ہوئی
(ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿باریک کٹا ہوا
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

:فش فنگر کے لیے
(فش کے ٹکڑے آدھا کلو ﴿بون لیس
انڈا ایک عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کیچپ ایک کھانے کا چمچ
(ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹا ہوا
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
بریڈ کرمبز حسب ضرورت
تیل تَلنے کے لیے

:ترکیب

:ٹارٹر سوس کے لئے
ایک پیالے میں مایونیز، باریک کٹا اچاری کھیرا، باریک کٹی اچاری پیاز، باریک کٹا ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

:فش فنگر کے لئے

بون لیس فش کے ٹکڑوں پر انڈا، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، کیچپ، کٹا ہرا دھنیا، کالی مرچ، پسی لال مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر لگا کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔
پھر اسے بریڈ کر میز میں رول کرکے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
گولڈن براؤن ہوجائیں تو تیل سے نکال کر ٹارٹر سوس کے ساتھ پیش کریں۔