کم اجرت والی نوکری کرنیوالے  زیادہ صحت کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں: تحقیق

شائع 12 اگست 2017 07:00pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کم اجرت یا زیادہ دباؤ والی نوکری کرنے والے، بے روزگار، سائنس دانوں کے مقابلے میں زیادہ صحت کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔

برطانیہ کی یونیورسٹی  آف مانچسٹر نے 1000سے زائد 35 سے 75 برس عمر کے درمیان شرکاء کی جانچ پڑتال کی جو 2009سے 2010تک بے روز گار تھے۔

محققین نے شرکاء کی صحت اور دباؤ کی سطح  اگلے چند برسوں تک دیکھی۔

ٹیم کو معلوم ہوا کہ وہ بالغ افراد جو خرا ب معیار کا کام کررہے تھے ان کے  دباؤ کی  سطح ان کے مقابلے میں جو بے روزگار تھے ، زیادہ تھی۔

محققین کا کہنا تھا کہ جن کے کام کا معیار اچھا تھا ان میں بائیو مارکرز کی سطحیں کم تھیں۔

بشکریہ زی نیوز