خاتون کی ٹانگ خطرناک حد تک سوج گئی

شائع 27 اگست 2017 06:22pm
Daily mail بشکریہ Daily mail بشکریہ

ایک خاتون کی ٹانگ انتہائی خطرناک حالت تک سُوج گئی ہے۔

بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والی 40سالہ رضیہ بیگم کی دائیں ٹانگ  کا وزن مشتبہ طور پر  ایلیفنٹیاسس کے سبب 60کلو تک بڑھ گیا ہے۔

رضیہ  جو دو بچوں کی والدہ ہیں، اس حالت میں گزشتہ18 برس جب ان کی دوسری بیٹی کی ولادت  ہوئی تھی، تب سے مبتلاہیں۔

اگرچہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ رضیہ بیگم کی حالت انہیں کس طرح متاثر کرتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے رشتہ داروں کے سہارے پر منحصر ہیں۔

رضیہ کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی عام عورت کی طرح تھی لیکن اب میں اپنے غریب خاندان پر بوجھ بن گئی ہوں۔

حالانکہ ان کی ڈھاکا کالج ہاسپٹل میں دیکھ بھال کی جارہی ہے لیکن علاج ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے۔

تھراپی شروع ہونے سے قبل سرجری اور مزید ٹیسٹ درکار ہیں۔

رضیہ بیگم کی اس حالت کا سبب واضح نہیں ہے۔ تاہم دیگر کیسز کی رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ مرض جسم میں مچھروں کے زریعے کیچووں کے گُھس جانے کے سبب ہوسکتا ہے۔

اگر سوجن ٹانگوں سے پیٹ تک پھیل گئی تو صورت حال مہلک ہوسکتی ہے۔

دنیا بھر میں ایلیفنٹیاسس سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 12 کروڑ ہے۔

Daily mail بشکریہ