نئے ایپل آئی فون کی لانچنگ جلد متوقع
فائل فوٹوایپل ستمبر میں اپنی سالانہ لانچ تقریب کرنے جا رہاہے۔
دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایپل اپنے نئے آئی فون کیلئے سالانہ لانچ تقریب 12ستمبر بروز کو کرنے جا رہا ہے۔
آفیشل دعوت نامے ابھی تک نہیں بھیجے گئے ہیں۔
ستمبر میں ہونے والی اس تقریب میں ایپل آئی فون کے تین ماڈلز کی لانچنگ متوقع ہے۔
افواہوں کے مطابق ان میں سے ایک ماڈل میں نیکسٹ جینریشن او ایل ای ڈی اسکرین ہوگی جو تقریباً پورا سامنے کاحصہ گھیر لے گا۔
اس ماڈل کی قیمت کی قیمت کے حوالےسے بہت قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں ۔ نیویارک ٹائمز نے اس کی اس کی قیمت 999 ڈالرز بتائی تھی ۔
اسی کے ساتھ ساتھ ایپل اپنی تقریب میں دو اور آئی فون ماڈلز بھی لانچ کرے گا جو حالیہ آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس کی طرح ہی ہیں۔
پچھلے دو سالوں میں آئی فون کی سیلز میں کافی کمی دیکھنے کو ملی ہے کیونکہ آئی فون 7 کا ڈیزائن ایپل کے سابقہ فونز جیسا ہی تھا ۔اسی لئے ایپل اس بار پُر امید ہے کہ اس کا نیا پھر سے ڈیزائن کیا گیا آئی فون ، فلیگ شپ ڈیوائس کی ڈیمانڈ کو بڑھا سکے گا۔
Tech Insider بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔