آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12 ستمبر2017

شائع 12 ستمبر 2017 04:33am

Today1

حمل

آج آپ حالات کا رخ اور موڈ کو دیکھ کر ہی کسی بھی فیصلے کو حتمی شکل دے سکیں گے۔آج آپ کو کسی کے جھگڑے نمٹانے میں کسی بھی قسم کا کردار نبھانے کی خواہش کو اپنے تک ہی محدود رکھنا ہوگا۔

ثور

آج آپ کو کسی بھی قسم کی نئی ذمےداریوں کا بوجھ اٹھانے سے گریز کرنا ہوگا کیونکہ اگر آپ نئی ذمے داریوں کا بوجھ اٹھا لیں گے تو آپ کو اپنے موجودہ اہداف کو مکمل کرنا لگ بھگ ناممکن ہوجائے گا۔

جوزا

آج آپ کے ساتھ کچھ ایسے حالات اور واقعات رونما ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا شیڈول درہم برہم ہونے کا اندیشہ ہے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج آپ کو زیادہ مصروفیات والا شیڈول بنانے سے گریز کرنا چاہیئے۔

سرطان

آج آپ مجموعی طور پر ذہنی الجھاؤکا شکار ہوں گے جس کے باعث آپ کے جذبات اور جوش و خروش کی وجہ سے آپ میں توڑ بھوڑ کے جذبے پروان چڑھ سکتے ہیں اور احتجاج کی وجہ سے آپ کے رویے میں مزید ابتری پیدا ہوسکتی ہے۔

اسد

آج آپ اپنے فرائض کی ادائیگی اور بروقت نتائج مہیاء نہ کرنے کی وجہ سے اپنے سینیئر افراد کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کا شکار ہوسکتے ہیں تاہم ان باتوں کا آپ کو بالکل بھی برانہیں منانا چاہیئے چاہے آپ کا اس سارے معاملے میں کوئی قصور بھی نہ ہو۔

سنبلہ

آج آپ اپنے اہداف کی حصولی میں مصروفیت کے عروج پر ہونے کے باعث وقت نہیں نکال پائیں گے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے پیار و محبت کے معاملات اور اپنے پیاروں کو بھی نظر انداز کرنے کا بہانہ میسر آسکے گا۔

میزان

آج آپ کے سامنے بہت سی مشکلات اور رکاوٹیں آئیں گی جس کے باعث کامیابی کا سفر جاری رکھنا یا طے کرنا بے حد دشوار ہوجائے گا۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس سے آپ کے اور آپ کے پیاروں کے غلط فہمیاں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔

عقرب

آج آپ کے اپنوں کی جانب سے خلاف توقع کوئی ایسی خبر ملے گی جو آپ کی پریشانیوں کو مزید بڑھا دے گی اور ذہنی دباؤ میں بھی اضافہ کر دے گی۔اسی صورتحال میں کسی قسم کی تلخی ہوسکتی ہے یا آپس میں گرمی سردی بھی ہونے کا اندیشہ ہے۔

قوس

آج آپ کو کسی کاروباری دورے کو شروع کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے تاہم اس کے بارے میں آپ کی شریک حیات کے راضی نہ ہونے یا حتمی طور پر اس کی معلومات کے حصول میں ناکامی پر آپ کے پیاروں کو تشویش بھی ہوسکتی ہے۔

جدی

آج آپ کی بات چیت کرنے کی صلاحیت مناسب انداز میں متحرک نہ ہوگی اسی لئے آپ کو دوسروں سے کاروباری ملاقات سے گریز کرنا چاہیئے۔ اس کے علاوہ محاذ آرائی یا مقابلہ بازی کی ایسی سرگرمیوں سے بچیں جن میں یکسوئی اور ارتکاز کی ضرورت ہو۔

دلو

آج آپ صبح سے ہی بہت زیادہ جوشیلے اور متحرک نظر آئیں گے جس کی بناء پر آپ کسی بھی قسم کی نئی کاروباری سرگرمی کا آغاز کر پائیں گے۔آج کوئی ایسا معاملہ جسے اپنی دانست میں کافی عرصہ پہلے ختم کرچکے ہیں دوبارہ میسر آسکتا ہے۔

حوت

آپ کے ستاروں کی پوزیشن یہ کہتی ہے کہ آج آپ کو اپنے اہداف کے حصول میں نہ صرف ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے بلکہ اپنے اہداف پر توجہ مرکوز تک رکھنا خاصہ مشکل ہوجائے گا جس کا نتیجہ آپ کی خراب کارکردگی کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔