آج کا دن کیسا رہے گا؟ 13 اکتوبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کسی شریک کار کے ساتھ کسی قسم کے بحث و مباحثہ کا حصہ بننے کے بجائے تحمل اور بردباری سے کام لینا ہوگا جبکہ آپ کا طے شدہ کاروباری سفر آپ کے لئے مالی لحاظ سے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ آج اپنے آرام کا بھی دھیان رکھیں۔
ثور(Taurus)
آج صبح سویرے ہی بے شمار ہنگامی حالات آپ کی توجہ مبذول کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں جن کی وجہ سے اپنے طے شدہ شیڈول کو تبدیل کرنا آپ کی مجبوری بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے خاندانی امور کے بارے میں سوچ سمجھ کر پرسکون بھی ہوسکتے ہیں۔
جوزا (Gemini)
آج آپ اپنے وجدان پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے لئے بہتر کاروباری راستے کا انتخاب کرسکیں گے جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوسکے گا اور کوئی کاروباری دورہ بھی منسوخ کرسکتے ہیں۔ آج آپ کو کسی لاٹری وغیرہ میں کامیابی بھی میسر آسکے گی۔
سرطان (Cancer)
آج اپنے دوستوں کے ساتھ شروع کردہ کسی بھی نئے منصوبے میں سرگرم عمل ہونے کی وجہ سے کامیابیاں حاصل کرسکیں گے۔ شام میں آپ کو ایک معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکے گا جس کی وجہ سے آپ کے جاری شدہ منصوبے تبدیل ہوسکتے ہیں۔
اسد (Leo)
آج آپ اپنے پیاروں کے ساتھ کسی قسم کے نئے مگر پر جوش اور دلیرانہ بنیادوں پر کسی نئے منصوبے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرسکیں گے جبکہ یہ پروگرام یقینی طور پر بہت جلد حقیقت کا روپ دھار سکے گا۔ آج آپ اپنے کسی خاندان کے بزرگ کے ساتھ تلخی میں بھی مبتلا بھی ہوسکتے ہیں۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کو اپنے مالی حالات کی وجہ سے اطمینان اور سکون میسر آسکتا جبکہ مالی حالات کی بہتری میں آپ میں جوش و جذبہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ آپ کی مزاجی کیفیات بہت بہتر ہوں گی جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے باعث کسی نئے دورے کا انتخاب بھی کرنا ہوگا۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو کہیں سے معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی آپ کی خاندانی جائیداد میں بھی آپ کا حصہ ہوسکتا ہے۔ آج کا دن آپ کے لئے مستقبل کے منصوبے بنانے میں بہت معاون اور مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کو اپنے کسی متوقع کاروباری سفر میں کامیابی میسر آسکے گی لیکن آپ کو ہر حالت میں خود کو متوازن رکھنا ہوگا چاہے حالات کے بارے میں آپ کے سامنے تفصیلات کھل کر آسکیں یا نہ آسکیں۔ آج اپنے کاروباری پارٹنر سے بحث و مباحثہ کرنے سے گریز کریں۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کو دوسروں سے بات چیت کے دوران اپنی اعلیٰ گفتگو کی وجہ سے صرف کامیابی ہی نہیں ملے گی بلکہ انہیں اپنے خیالات اور نظریات سے بھی ہم آہنگ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کسی تقریب میں شمولیت کی دعوت بھی مل سکتی ہے۔
جدی (Capricorn)
آج ستاروں کے اثرات کے باعث آپ کو اپنا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل کرنا پڑے گا لیکن پریشانی کی تو کوئی بات ہی نہیں ہے کیونکہ کامیابی ہر حال میں آپ ہی کے ساتھ ہوگی اور آپ جو بھی کام کرنا چاہیں گے اس میں منزل کا حصول ممکن ہوسکے گا۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کی عمدہ گفتگو کرنے کے انتہائی مثبت اثرات آپ کے باہمی رشتوں پر مرتب ہوکر انہیں مزید مضبوطی فراہم کر سکیں گے۔ اگر آپ کو اپنے ذاتی امور آگے بڑھانے کے لئے دوسروں کی مدد درکار ہوتو تو آپ یقینی طور پر اسے حاصل کر پائیں گے۔
حوت (Pisces)
آج صبح سویرے ہی آپ کوئی ایسا اہم فیصلہ کریں گے جس کی وجہ سے آپ کو اپنا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل کرنا ہوگا۔ آج ممکنہ طور پر اپنے دوست احباب کے ساتھ کسی تقریب میں شرکت کے لئے تیار رہنا چاہیئے تاکہ خوب ہلہ گلہ کیا جاسکے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔