آج کا دن کیسا رہے گا؟ 16 اکتوبر 2017

شائع 16 اکتوبر 2017 04:58am
File Photo File Photo

حمل(Aries)

آج آپ کے ستارے اس بات کی پیشگوئی کررہے ہیں کہ آج بہت سے غیر متوقع حالات سامنے آنے کی وجہ سے آپ کے طے شدہ شیڈول کی تکمیل کرنا مشکل ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کے لئے معمولات کی انجام دہی بھی خاصی مشکل ہوگی۔

ثور(Taurus)

آج آپ ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو کے معمولات میں ہونے والی تبدیلیاں آپ کے فرائض کی نوعیت میں بھی تبدیلیاں لانے کا سبب بن سکتی ہے۔ ایسے میں آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد کا گروپ بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کو صبح میں پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے آپ بہت سے اخراجات کا باعث بن جائیں گے لیکن ایسے میں آپ کو بالکل پریشان نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ آپ کے گھر والوں کی جانب سے آپ کی کوششوں کو سراہا جاسکتا ہے۔

سرطان (Cancer)

آج آپ اپنے نظریات کے بارے میں دوسروں کی جانب سے ظاہر کی گئی رائے کا احترام کرنے میں پیش پیش رہیں گے اور اسی پیرائے میں اپنے اہم اہداف کے حصول میں پیش رفت بھی جاری رکھ سکیں گے۔ آج مخالفین بھی آپ کی کاوشوں کو سراہیں گے۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو کسی نئے کاروبار میں شامل ہونے کی پیشکش ہوسکتی ہے یا اپنی نوعیت کی نئی ملازمت کے بارے میں ہونے والی پیشکش پر نہ صرف غور کریں گے بلکہ اسے سنجیدگی سے اپنانے کی بھی کوشش کریں گے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کو کاروباری فوائد حاصل کرنے کے وسیع ترین مواقع میسر آسکیں گے جس کی وجہ سے اپنے مستقبل کے طے کردہ اہداف کا حصول ممکن ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ کسی نئے گروپ کی جانب سے آپ کو پارٹ ٹائم شراکت داری کی آفر بھی مل سکتی ہے۔

میزان (Libra)

آج آپ کے عملی نظریات کی پذیرائی ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے اہم اہداف کے حصول کے لئے مزید توانائی اور جوش وجذبہ حاصل ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے دوستوں اور ساتھ کام کرنے والے افراد کی جانب سے آپ کی کاوشوں پر سراہا جاسکتا ہے۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ کی انتہائی مثبت سوچ آپ کے پیار و محبت کے رشتوں کے لئے بہت اکثیر ثابت ہوگی جس کی وجہ سے آپ کو اپنے بارے میں بہت سے فیصلے کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس کے علاوہ آج آپ کا موڈ پورے طریقے سے بحال رہے گا۔

قوس (Sagittarius)

آج اپنے موجودہ مالی، معاشی اور جذباتی بحرانوں کے درمیان کوئی غیر متوقع کامیابی کو حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج حالات آپ کے لئے بے حد مددگار ہوں گے جبکہ ایسے حالات میں اپنے دوستوں کے سے متعلق اپنی سوچ کا واضح اظہار کرنے سے گریز کریں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج بہت سی دلچسپ اور کسی حد تک حیران کن تبدیلیاں سامنے آنے سے آپ کو اطمینان اور سکون مل سکے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے پیار بھرے جذبوں کے بارے میں بھی کوئی اہم فیصلہ کرسکیں گے۔

دلو (Aquarius)

آج سماجی اور مالی شعبے میں غیر متوقع کامیابیوں کی وجہ سے آپ کو بے حد خوشی نصیب ہوگی۔ اسی لئے آج یہ بہتر ہوگا کہ آپ اس معاون اور مددگار وقت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں مگر اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے ضد یا اناء سے کام نہ لیں۔

حوت (Pisces)

آج دوسروں کی جانب سے بھرپور مخالفت کے باوجود آپ اپنی منزل کے حصول میں کامیاب رہیں گے جبکہ کوئی دشمن آپ کی راہ کھڑا نظر نہ آئے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو مختلف ذرائع سے غیر متوقع مالی فوائد کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔