آج کا دن کیسا رہے گا؟ 17 اکتوبر 2017
فائل فوٹوحمل(Aries)
آج آپ کے ستارے اس بات کی پیشگوئی کررہے ہیں کہ آج اگر بات آپ کی ملازمت یا ملازمتی امور کی آجائے تو پھر آپ کو مصلحت پسندی سے کام لینے کی کوشش کرکے اپنے جذباتی اشتعال پر قابو پانا ہوگا اور کسی بھی حال میں حالات کا شکوہ کرنے سے بچنا ہوگا۔
ثور(Taurus)
آج آپ ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج اپنے بارے میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو ختم کرنے کے لئے آپ کو بڑی وضاحت سے صورتحال کا تجزیہ کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ آج آپ کو گھر آنے والے مہمانوں کے لئے بھی وقت نکالناہوگا۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج صبح سے ہی ماحول میں پیدا شدہ ذہنی الجھاؤ سے جان چھوٹ سکے گی جبکہ اپنے دوست احباب سے ملاقات کے دوران اپنے غصے پر قابو پاکر اپنے آپ کو پر سکون بنانا بھی بہت ہی ضروری ہوگا۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ اپنی محنت اور لگن سے کام لے کر باآسانی اپنے معاملات سے نمٹ سکیں گے۔ ان معاملات کے نتائج سامنے آنے سے آپ کے لئے مالی مفادات کے حصول میں کامیاب ہونا بہت ہی آسان ہوجائے گا۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنی ترجیحات کا تعین کئے بغیر عملی قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ اگر آپ نے منصوبہ بندی اور صحیح وقت کا تعین کئے بغیر کوئی قدم اٹھایا تو اس سے آپ کی راہ میں کئی خفیہ رکاوٹیں پیدا ہوجائیں گی۔
سنبلہ (Virgo)
آج اپنے خاندانی مفادات کے حصول کے لئے آپ کو کسی کاروباری سفر کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ اپنے عملی اقدامات کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا تاکہ کسی بھی ایک حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکے۔ آج آپ کو معقول رقم بھی موصول ہوسکتی ہے۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج دوسروں سے متاثر ہوئے بغیر اپنے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرکے بہترین کامیابی کا حصول ممکن بنانے کا موقع مل سکے گا جبکہ اپنی نئی کاروباری سرگرمیوں کے باعث دوسروں سے آگے بھی نکل سکیں گے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ آج خود کو مختلف امور میں الجھانے سے قطعاً گریز کریں اور اپنے آرام کا خاص خیال رکھیں۔ ویسے بھی آپ کے ہاں کچھ مہمانوں کی آمد متوقع ہے جبکہ دوسری جانب آپ خود بھی اپنے دوست احباب سے ملنے جانے کا پروگرام بنا سکتے ہیں۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج آپ اپنے التواء کا شکار کاروباری منصوبوں کو نئے انداز سے تکمیل کے مراحل تک پہنچانے کی کوششوں کا آغاز کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ معاشرے میں اپنی سماجی حیثیت کو بھی بہتر بنا سکیں گے۔
جدی (Capricorn)
آج کسی نئی شراکتی سرگرمی کا آغاز انتہائی مہارت سے کرنے کی کوششوں کو کامیاب بنا سکیں گے جبکہ اپنے ستاروں کے سعد اثرات سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھی تیار رہنا ضروری ہوگا لیکن یاد رکھیں کامیابی صرف ایک وقت میں ایک کام کو سرانجام دینے سے ہی مل سکتی ہے۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنا رہے ہیں کہ آج اپنے مالی فوائد کا حصول یا اپنے مالی معاملات میں کامیابی کے لئے بہترین منصوبہ بندی کرسکیں گے کیونکہ مستقبل میں سامنے آنے والے معاشی استحکام کے مواقع سے آپ کو بہرحال فائدے حاصل ہوسکیں گے۔
حوت (Pisces)
آج اپنے سرانجام دیئے جانے والے امور کے بارے میں دوسروں کے تبصروں اور تاثرات کو انتہائی سنجیدگی سے سنیں اور اپنے علم میں ہونے والے اضافے سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنے لئے بہترین راستے کا انتخاب کریں اور عملی منصوبے بنانے کی کوششیں کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔