آج کا دن کیسا رہے گا؟ 18 اکتوبر 2017
فائل فوٹوحمل(Aries)
آج آپ کے ستارے اس بات کی طرف توجہ دلا رہے ہیں کہ آج اپنے موجودہ مسائل کے حل میں مکمل توجہ سے ہی آپ کو کامیابی مل سکے گی اور اس کا اثر آنے والے دنوں میں بھی صاف نظر آسکے گا۔ اس کے علاوہ آج کا دن کسی امتحان میں شمولیت کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنارہے ہیں کہ آج آپ کو کہیں سے معقول رقم موصول ہوسکتی ہے اور اس کا وجہ سے آپ کا بجٹ بھی متوازن ہوجائے گا۔ دوستوں یاروں کے ساتھ پارٹی میں شمولیت کرسکیں گے جبکہ آرام کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے اس بات کو واضح کررہے ہیں کہ آج اپنے مسائل کے حل کے لئے سب سے پہلے اپنی سوچوں کو مثبت بنانا ہوگا اور کسی بھی قسم کے اندیشوں اور خدشات کو حاوی نہ ہونے دیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کسی پیچیدہ کام کے سلجھانے پر سینیئرز کی جانبسے شاباش بھی مل سکتی ہے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ اپنے اہداف کے حصول کے لئے بہت ہی زیادہ پرعزم اور پرجوش ہوں گےجس کی وجہ سے آپ کا بجٹ بھی ترقی کرسکتا ہے۔ آج آپ کو اپنے دوستوں سے ملاقات کا وقت نکالنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر خود کو پرسکون بنانا آپ کے لئے دشوار ہوگا۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج مستقبل کے بارے میں کسی بھی قسم کے فیصلے کرنے سے قبل حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کریں کیونکہ سچی خوشی کے حصول کےلئے اپنے اور دوسروں کے نقطہ نظر میں موجود کسی بھی طرح کا اختلاف ختم کرکے ہی منزل مل سکتی ہے۔
سنبلہ (Virgo)
آج اپنے وعدوں کی پابندی کے علاوہ اپنے مالی حالات کے استحکام کی جانب آپ کی توجہ ہوسکے گی جس کی وجہ سے آپ متحرک اور جوشیلے ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنے آپ کے رویے میں تلخی بھی آسکتی ہے۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے اس بات کو کھل کر واضح کررہے ہیں کہ آج اپنے تمام تر مسائل حل کرنے اور اپنی کاروباری حالت کع بہتر بنانے کے لئے صرف اپنے پاس موجود رقم پر ہی انحصار کریں۔ اس کے علاوہ اگر آج کسی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو فی الحال اسے ترک کردیں۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے جاری منصوبوں سے مثبت نتائج حاصل کرنے میں کامیابی مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج دوسروں کے مفاد کی جنگ لڑنے سے گریز کریں کیونکہ ایسے کاموں میں اپنے مفادات کا نقصان کرنا پڑتا ہے اور وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستاروں کی مثبت پوزیشن اس بات کی نوید سنا رہی ہے کہ آج بہت سے نئے کاروباری منصوبے بنانے کا موقع مل سکے گا جبکہ اپنی استطاعت سے زیادہ متحرک ہونے میں کامیاب بھی ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج کاروبار کو منفع بخش بنانے کی کوششیں کامیاب ہوسکیں گی۔
جدی (Capricorn)
آج کسی جائیداد یا پراپرٹی میں لین دین میں مصروف ہونے کی وجہ سے بے آرامی یا بھرپور تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ خفیہ رکاوٹوں کے باعث مشکلات کا احساس بھی ہوسکتا ہے لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں آپ ان مشکلات کو قابو کرلیں گے۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج اپنے کاروبار کے بارے میں تشویش کے علاوہ شکوک و شبہات بھی جنم لے سکتے ہیں جبکہ آپ کا کوئی بے حد قابل اعتماد دوست دھوکہ کرکے رقم پر ہاتھ صاف کرے گا۔ اپنے وجدان پر بھروسہ کریں اور کسی بھی وہم کو پالنے سے بچیں۔
حوت (Pisces)
آج آپ کو اپنے معمولات کی انجام دہی میں بڑی ہی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ آج کا دن اپنے اہداف کی تکمیل اور منزل کے حصول میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنی گفتگو کے ذریعے لوگوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔