آج کا دن کیسا رہے گا؟ 21 اکتوبر2017

شائع 21 اکتوبر 2017 05:09am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حمل(Arise)

آج آپ کو اپنے ستاروں کی وجہ سے دوسروں تک اپنی بات پہچانے میں خاصی مشکل پیش آئے گی لہٰذا اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی کاروباری سرگرمی کو روک دیں یا تو پھر دوبارہ سے کوشش کرکے کوئی نیا راستہ نکالنے کی کوشش کریں تاکہ کامیاب ہوسکیں۔

ثور(Taurus)

آج آپ اپنے مالی معاملات کو سدھارنے کی منصوبہ بندی کریں اور اپنے وسائل کا بہتر استعمال بھی یقینی بنائیں کیونکہ یہی راستہ بہتر ہوگا۔ آج آپ خود کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے میں جلدی کریں ورنہ تو بعد میں بہت مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے ستارے کہتے ہیں کہ آج آپ کی تخلیقی پرواز بے حد اونچی ہوگی جس کے باعث آپکو معمول کے امور بہت ہی چھوٹے اور معمولی محسوس ہونگے۔ اس کے علاوہ آپ اسی تخلیقی پرواز کے باعث اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاکر کاروباری یا پیشہ وارانہ معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

سرطان (Cancer)

آج اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کو کوئی سفر اختیار کرنا پڑے تاہم آپ اپنی تعلیمی سرگرمیوں اور کچھ نیا سیکھنے کا جذبہ ماند نہ پڑنے دیں اور تمام چیزوں کے لئے صرف اور صرف خود پر اعتماد کریں۔ آج آپ کو کسی پرانی رقم کی وصولی ہوسکتی ہے۔

اسد (Leo)

آج آپ کو بہت سے شعبوں میں کامیابی کے مختلف مواقع میسر آسکیں گے لیکن کچھ پوشیدہ رکاوٹوں کے جنم لینے کا بھی اندیشہ ہے جو آپ کے اندر بیزاری اور بے چینی کو جنم دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی ایمانداری اور محنت کی وجہ سے سینیئرز کی جانب سے ستائش بھی ہوسکتی ہے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن اتنی اچھی نہیں ہے کیونکہ آج اپ کے راستے میں کئی ایک غیر متوقع رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کا معمول کا شیڈول بھی مکمل طور پر تباہ ہوجائے گا۔ آج آپ کو کسی فوری وجوہ کی بناء پر کسی کاروباری دورے پر جانا ہوگا۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستارے بھی کہتے ہیں کہ آپ کو کسی بھی قسم کا خطرہ موہ لینے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر ایسا کیا تو سمجھ لیں آپ خود کو جان بوجھ کر مشکلات میں دھکیلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یہ سب کچھ آپ کی اذیت پسندی کو ظاہر کرسکتا ہے۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کی مزاجی کیفیت کافی حد تک متوازن ہوگی جس کی وجہ سے آپ فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بہت سے مالی معاملات کو نمٹا سکتے ہیں جبکہ سامنے آنے والے مواقع سے بھی اپنے خاندانی مفادات کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج اپنی موجودہ تکالیف یا منفی سوچوں کی روک تھام اور ان کے حل کے لئے کسی سے مشاورت کرنا ہی بہتر ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنوں کی تنقید بھی بہت بری لگے گی اور آپ گھبراہٹ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

جدی (Capricorn)

آج کسی کے جذباتی مسئلے کی واجہ سے آپ کا شیڈول یا کوئی دورہ منسوخی کا شکار ہوسکتا ہے جبکہ آپ کے پیاروں کو بھی آپ پر غصہ آسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کا کوئی کاروباری منصوبہ ناکام بھی ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ شدید بے چین ہوسکتے ہیں۔

دلو (Aquarius)

آج آپ دوسروں کی خواہشات کو بہتر سمجھتے ہوئے ان کے لئے کچھ عملی اقدامات کر گزریں گے اور اسی وجہ سے ہی ممکن ہوگا کہ آپ کے تعلقات میں کچھ نیا رخ ہی پیدا نہیں ہوگا بلکہ اس میں مزید گہرائی بھی آسکتی ہے۔

حوت (Pisces)

آج آپ اپنی آمدنی میں اضافے کے لئے کچھ نئے وسائل کی تلاش کرسکیں گے لیکن اگر آپ ناکام ہوئے تو آپ شدید انتشار کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے جذبات پر قابو رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی ترجیحات کے مطابق حل کرنے کی کوشش کریں۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔