آج کا دن کیسا رہے گا؟ 23 اکتوبر2017
حمل(Arise)
آج صبح سے ہی آپ کو اپنے ایسے مالی معاملات جو نمٹانے کا موقع ملے گا جو عرصے سے آپ نے ملتوی کر رکھے ہوں گے مگر اب ان سے بچاؤ یا مفر ممکن نہیں رہے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنوں سے مشاورت کرتے ہوئے خود کو بے حد پرسکون بھی رکھ سکیں گے۔
ثور(Taurus)
آج آپ کو اپنی قدرتی صلاحیتوں سے بھرپور طریقے سے کام لے کر اپنے گھریلو معاملات کو نمٹانے اور کسی حاسد کی جانب سے پیدا کئے جانے والے بے بنیاد ابہام کو بھی دور کرنے کا موقع مل سکے گا۔ اس کے علاوہ آپ پرانے اقدامات کی الجھنوں کو بھی سلجھا سکیں گے۔
جوزا (Gemini)
آج ستارے اس بات کو ظاہر کررہے ہیں کہ آج کا دن معاملات کو نمٹانے، انہیں حل کرنے اور اپنے مسائل عہدہ براء ہونے کے لئے بے حد معاون ثابت ہوسکے گا جبکہ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ بظہر تو آپ کو مشکل پیش آئے اور منفی اثرات حاوی ہوجائیں لیکن بعد میں آپ کو دن کی افادیت کا اندازہ ہوجائے گا۔
سرطان (Cancer)
آج اپنے معاملات کو مکمل کرنے کے علاوہ اپنے فرائض کی ادائیگی احسن طریقے سے کرنے میں بھی خاص کامیابی ملنے کے روشن امکانات آپ کے سامنے آسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو عام معمولات سے ہٹ کر کسی نئے منصوبے کے بارے میں منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کسی ایسے کاروبار کو شروع کرنے کا خطرہ مول لینے کی کوشش کررہے ہیں جو مستقبل میں آپ کے لئے ایک انتہائی مضبوط سہارا ثابت ہوسکے گا اور اس کی وجہ سے آپ کو بہت سے مالی فوائد بھی حاصل ہوسکیں گے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج اپنے اندر موجود نیکی اور دوسروں کی بہتری کے جذبات کو عملی طور پر متحرک کرنے سے ہی آپ کی سماجی حیثیت اور عزت و وقار میں اضافہ ہوسکے گا جس کے بعد آپ کے قریبی افراد متوجہ ہونے پر مجبور ہوجائیں گے۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج اگر آپ اپنی توجہ کو مناسب انداز میں اپنے اہداف کے حصول میں مرتکز کر پائے تو اس بات کو سمجھ لیں کے کامیابی آپ کی جیب میں ہوگی اور اس کی وجہ سے آپ کو بے شمار مفادات کا حصول بھی ممکن ہوپائے گا۔
عقرب (Scorpio)
آج دوسروں کے باہمی تعاون اور مبنی برخلوص رویے کی وجہ سے آپ کو اپنے معاملات طے کرنے، اپنے التواء کا شکار منصوبوں پر عمل کرنے اور اپنے مسائل سے جان چھڑانے کی کوششوں میں کامیابی مل سکے گی جس سے آپ کے اپنے عملی اقدامات سے فائدہ اٹھانا ممکن ہوجائے گا۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے ہی آپ نہ صرف اپنے اہداف کا تعین کر پائیں گے بلکہ ان کے حصول میں بھی کامیاب و کامران رہیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی بہترین گفتگو سے سب کا دل موہ لیں گے۔
جدی (Capricorn)
آج ستاروں کی روشنی کی وجہ سے کسی ایسی پیچیدہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کو حل کرنے یا اس سے باہر نکلنے کے لئے آپ کو اپنے وجدان پر اعتماد اور بھروسہ کرنا ہوگا۔ کیونکہ فوری طور پر ایسا کوئی فرد آپ کے رابطے میں نہ آسکے گا جو آپ کی عملی مدد کرنے کا اہل ہو۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کی تمام ترحسیات مکمل طور پر مستعد اور متحرک ہونے کی بناء پر آپ اپنے دستوں کو اپنے فن کے اظہار کے لئے بہترین طریقے بتا سکتے ہیں جنہیں اپنا کر وہ اپنا احساس کمتری ہمیشہ کے لئے کرسکیں گے اور اپنے فن میں آگے بڑھ کر نت نئے انداز اختیار کرکے اپنا سکّہ منوا سکیں گے۔
حوت (Pisces)
آج آپ کو اپنے کاروبار میں ملنے والی کامیابی آپ کو طویل المدتی منصوبوں کے لئے سرمایا کاری کرنے کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرسکے گی۔ اس کے علاوہ آج خاندان میں سے کوئی سینیئر یا تجربے کار فرد آپ کی مدد کے لئے تیار ہوگا اور اس میں آپ کو اپنے پیاروں کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔