آج کا دن کیسا رہے گا؟ 25 اکتوبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج اپنے لئے مددگار اور موافق اثرات سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں۔ آج آپ کو اپنے پرانے منسوخ شدہ منصوبوں کو شروع کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے اس کے علاوہ آپ کی مالی حالت بھی بہتر ہوجائے گی۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشادہی کررہے ہیں کہ آج آپ اپنی ذاتی زندگی میں کچھ نمایاں تبدیلیاں کرنے کی کوششیں کریں گے جبکہ حالات آپ کے فیصلے کو بالکل غلط ثابت کردیں گے اسی لئے اس کوشش کو فی الحال ملتوی کرنا ہی بہتر ہوگا۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کی ذہنی استعداد اور بہترین گفتگو کرنے کی صلاحیت مناسب انداز میں متحرک نہ ہوگی جس کی وجہ سے دوسروں کی مشکلات میں کام آنے اور مسائل کو حل کرنے میں بالکل کامیاب نہ ہوسکیں گے۔ تاہم آج مجموعی طور پر گھریلو سرگرمیوں میں کامیابی حاصل ہوسکے گی۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے التواء کا شکار معاملات کو مکمل کرنے کے لئے بہترین مواقع میسر آسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کا دن اپنے دوستوں اور احباب سے ملنے ملانے کے لئے بہت زیادہ موافق ثابت ہوسکے گا۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے منفی پوزیشن میں ہیں جس کے باعث آپ کو غیر متوقع حالات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسی کی وجہ سے کام کی زیادتی بھی ہوگی اور اسی غیر متوقع صورتحال میں اپنے آپ کو معمول کے مطابق رکھنا بے حد مشکل ترین ہو جائے گا۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ آج اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ آج آپ مالی لین دین میں بہت کامیاب رہیں گے تو یہ آپ کی خام خیالی ہے جبکہ یہ دن بھی آپ کے مالی امور کے لئے فائدہ مند نہیں رہے گا لیکن دوسری طرف جذباتی لحاظ سے تسلی اور اطمینان رہے گا۔
میزان (Libra)
آج آپ کے پیار محبت کے معاملات کے علاوہ اپنے کاروباری معاملات میں بھی کامیاب رہیں گے اور ستاروں کے بے حد مثبت اثرات آپ کے ساتھ ہوں گے۔ اس احساسات کی وجہ سے آج آپ کو خود کو خوش قسمت ترین فرد سمجھیں گے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کو سب سے زیادہ توجہ اپنی ذمہ داریوں پر ہی مبذول رکھنی ہوگی اس کے علاوہ اپنے مالی معاملات کی بہتری کے لئے کسی قریبی فرد کی جانب سے عملی معاونت کی پیش کش قبول کرکے اپنی زندگی کے بارے میں کوئی اہم فیصلہ کرسکیں گے۔
قوس (Sagittarius)
آج خود کو ہر قسم کے شکوک و شبہات سے بچائیں اور اس کے بعد ہی اپنے حالات کو مدنظر رکھ کر اپنے پیار و محبت کے بارے میں اہم فیصلے کرنے کی کوشش کریں۔ آج کسی بھی کام کو شروع کرنے میں جھجک کا شکار نہ ہوں بلکہ آگے بڑھتے ہوئے کامیابی کو گلے لگائیں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کو اپنے کاروباری اہداف کے حصول میں اپنے وجدان پر مکمل بھروسہ کرنا ہوگا اس کے علاوہ اپنے بزرگوں کی باتوں پر عمل کرنا بھی بہتر رہے گا۔ شام میں اپنے نوجوان بچوں کی جانب سے کوئی خوشی کی خبر مل سکتی۔ اس کے علاوہ آج آپ کی ملاقات کسی خاص فرد سے ہوسکتی ہے۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کے ستارے آپ کو ہوشیار کررہے ہیں کہ کچھ غیر متوقع حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ جس میں سے کچھ رکاوٹوں اور مشکلات کا نشان ہوں گے اور کچھ کی وجہ سے آپ کو اپنے اہداف پر توجہ مبذول رکھنا بے حد مشکل ہوجائے گا۔
حوت (Pisces)
آج آپ اپنی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی کوشش سے گریز کریں۔ اپنے منصوبوں کو حقیقت پسندی سے قریب تر رکھیں اور خاص کر ان کاموں میں جن میں فنکارانہ ہوشیاری کی ضرورت ہوگی۔ اس کے علاوہ اپنی بے چینی کو دور کرنے کے لئے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار کا تازہ دم ہوجائیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔